پشاور: پولیس نے میلوں دور سے دہشتگردوں کے ڈرونز کو نشانہ بنانے والی جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا پولیس نے میلوں دور سے دہشتگردوں کے ڈرونز کو نشانہ بنانے والی جدید اینٹی ڈرون سسٹم ٹیکنالوجی حاصل کرلی۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے کہا کہ پولیس اینٹی ڈرون سسٹم سے میلوں دور دہشتگردوں کے ڈرونز کو نشانہ بناکرگرا سکےگی، اینٹی ڈرون سسٹم کو اہم سرکاری تقاریب، شخصیات اورعمارتوں کی حفاظت کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ دہشتگردوں نےشمالی وزیرستان اورجنوبی اضلاع میں دہشتگردی کیلئےڈرونز استعمال کیےہیں، پاک بھارت کشیدگی کےدوران بھی انڈیا نےپاکستان پرحملوں میں ڈرونز استعمال کیےتھے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کہا کہ ہم مزید جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں، پولیس کو جدید اسلحہ اور سازوسامان سے لیس کر رہے ہیں، اینٹی ڈرون سسٹم کو محرم کےجلوسوں میں سیکیورٹی کیلئےبھی استعمال کیا جائےگا۔
ڈی آئی خان میں تھرمل ٹیکنالوجی کے بعد کے پی پولیس نے جدید آلات بھی خریدے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اینٹی ڈرون سسٹم
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔