پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرلیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم نہ صرف اہم سرکاری عمارتوں، شخصیات اور تقریبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ اسے محرم کے جلوسوں میں سیکیورٹی اقدامات کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ماضی میں دہشتگردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان اور جنوبی اضلاع میں حملوں کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے بھی پاکستان پر حملوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کا سہارا لیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے تصدیق کی ہے کہ پولیس کو جدید اسلحہ اور سازوسامان سے لیس کیا جا رہا ہے اور مزید ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر بھی کام جاری ہے۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے بدلتے ہوئے طریقوں کے پیش نظر پولیس کو ہر ممکن حد تک جدید اور مؤثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اینٹی کرپشن سندھ کا ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز
---فائل فوٹواینٹی کرپشن سندھ نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
محکمۂ اینٹی کرپشن کے حکام نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے ڈی جی کو خط لکھا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے افسران نے جعلی نیلامی کرتے ہوئے من پسند ٹھیکے داروں کو ٹھیکے دیے، رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمام ٹھیکیداروں سے رشوت وصول کر کے ورک آرڈرز جاری کیے گئے۔
اینٹی کرپشن حکام نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سنگین نوعیت کے الزامات کی انکوائری کے لیے متعلقہ افسر کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ افسر کو 13 اگست کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے دفتر میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
خط میں سندھ کے ورکرز ویلفیئر بورڈ کو حکم دیا گیا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے بجٹ، ٹینڈر دستاویز، ورک آرڈرز اور ادائیگی کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔