اسرائیلی ماڈل اپنانے کی تیاری؟ پاکستان کیخلاف بھارتی عزائم بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
بھارت کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافے اور اسلحے کی خریداری سے خطے کا امن داؤ پر لگ گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کی طرح کا ماڈل اپنانا چاہتا ہے تاکہ جارحیت کا جواز پیدا کیا جاسکے، اپنے مذموم عزائم کیلئے بھارت مسلسل جدید اسلحہ اور ہتھیار خرید رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے گزشتہ دس برس میں اسرائیل اور مغربی ممالک سے اربوں ڈالر کے جدید اورمہلک ہتھیار حاصل کیے۔ 2018 میں بھارت نے اسرائیل سےبارک-8 میزائل سسٹم حاصل کیے۔
بھارت نے فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کیلئے 9 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا جبکہ روس سے S-400 دفاعی نظام کی حصول کے لیے 5.
بھارت کی جانب سے اسرائیلی ساختہ ہیرپ اور ہیرن ڈرونز بھی درآمد کیے گئے، اس کے علاوہ بھارت اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ نائٹ وژن، مواصلاتی نظام، اور مختلف میزائل کی تیاری میں براہ راست شراکت دار ہے۔
جون 2025 میں اسرائیل کے ایران پر حملے کو بھارت کی جانب سے سراہا گیا اور اسے ممکنہ ماڈل کے طور پردیکھا گیا، جنگی جنون میں مبتلابھارت کی جانب سے مسلسل جدید اورمہلک ہتھیاروں کی خریداری سے جنوبی ایشیا کےامن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہرطرح کے بھارتی عزائم سے مکمل طور پرآگاہ ہے، پاکستان نے معرکہ حق میں بھارتی اجارہ داری کا خواب چکنا چور کیا، پاکستان ہر قیمت پر اپنی سالمیت کا دفاع کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کی جانب سے
پڑھیں:
باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن، شہریوں کو اہم نوٹس جاری
خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں دہشت گردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کی تیاری شروع کر دی گئی۔باجوڑ کی تحصیل ناوگئی، واڑہ ماموند اور بڑاماموند میں کسانوں کو فصل فوری کاٹنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے. جس میں سڑک سے 100 میٹر حدود میں موجود مکئی اور جوار کی فصل 3 دن میں کاٹنے کا حکم دیا گیا ہے۔سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ آپریشن کے پیشِ نظر کسانوں کو فصل کاٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نوٹس کا مقصد سیکیورٹی اداروں کو کارروائی کے دوران کلیئر فیلڈ آف ویو فراہم کرنا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی ممکنہ چھپنے کی جگہیں ختم کی جائیں گی اور مقررہ وقت کے بعد فصل نہ کاٹنے پر زبردستی کارروائی ہو گی، فصل نہ کاٹنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری متعلقہ زمیندار پر عائد ہو گی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق کے مطابق باجوڑ میں خارجی آبادی کے درمیان رہ کر دہشتگردانہ کاررائیوں میں ملوث ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں میں بات چیت پر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خیبر پختونخوا حکومت بشمول وزیر اعلیٰ اور سکیورٹی حکام نے وہاں کے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھے جو یہ ہیں.سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت جاری رہے گی. خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ حکومتی سطح پر بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تب تک بات چیت نہیں ہو سکتی جب تک وہ ریاست کے سامنے مکمل سر تسلیم خم نہ کر دیں۔