راولاکوٹ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمود احمد ساغر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے راولاکوٹ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا اور کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ محمود ساغر نے کہا کہ نہتے کشمیری آج بھی اپنی خون سے آزادی کی شمع روشن رکھے ہوئے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر قربانی، عزم اور صبر کی ایک زندہ تاریخ بن چکی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم کا نوٹس لیں اور مظلوم اقوام کی عملی مدد کریں۔ کانفرنس میں ایڈووکیٹ پرویز احمد، راجہ شاہین، ذاہد صفی اور ملک محمد اسلم نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بھارت پاک فوج کے ہاتھوں ہونے والی شکست کے سکتے سے باہر نہیں آیا، شرجیل میمن

کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے جاری ہیں تاکہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی بہادر افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی عبرت ناک شکست کا جشن منایا جا سکے جبکہ بھارت آج تک اس سکتے سے باہر نہیں آیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے قلندر 11 اور بھٹائی 11 کے درمیان ہونے والے میچ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ایک ہی ٹیم میں کھیل رہے تھے، جو یوم آزادی کے موقع پر سب کو جوڑنے کا بڑا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی سیاسی اختلافات کے باوجود قوم اور تمام سیاسی پارٹیاں کو متحد کرتا ہے جو ایک دوسرے کی مخالفت کرتی ہیں، اس دن ایک ٹیم کی طرح کام کرتی ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات 14 دن تک جاری رہیں گی تاکہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی بہادر افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی عبرت ناک شکست کا جشن منایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس فتح کی اہمیت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ بھارت آج تک اس سکتے سے باہر نہیں آ سکا اور اس کی ایئر فورس کے چیف چار مہینے بعد جاگ کر متضاد بیان دے رہے ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حالت اس شکست کے صدمے کی عکاسی کرتی ہے اور بھارت اب بھی منفی پروپیگنڈہ کرتا ہے لیکن یہ پاکستان کی فتح ہے جس کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ کامیابی پاک افواج کی فتح کے ساتھ ساتھ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی فتح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیری عوام نے حکومت کا انتخاب کیا ہے لیکن طاقت لیفٹیننٹ گورنر کے پاس ہے، فاروق عبداللہ
  • بھارت پاک فوج کے ہاتھوں ہونے والی شکست کے سکتے سے باہر نہیں آیا، شرجیل میمن
  • شیری رحمن نے کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر مودی سرکار کی پابندی کو فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیدیا
  • شیری رحمان کی کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر بھارتی پابندی کی مذمت
  • کولگام میں خونریز تصادم: دو بھارتی فوجی اور ایک جنگجو ہلاک
  • بزرگ حریت رہنما شیخ عبدالعزیز شہید کی 17ویں برسی؛ کشمیریوں کا عزم، شہدا کا مشن جاری رکھنے کا اعلان
  • لاکھوں کشمیری قید‘ یاسین ملک ودیگر کی رہائی کیلئے مہم چلائی جائے، مشعال ملک
  • یوم آزادی پر آتش بازی، ہوائی فائرنگ یا ون ویلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد
  • بھارت کے پاس پہلگام واقعے کی کوئی توجیح نہیں یہ انہوں نے خود کرایا تھا، مشعال ملک
  • کشمیر میں کتابوں پر پابندی عائد کرنے کی مہم جاری، متعدد دکانوں پر پولیس کے چھاپے