راولپنڈی؛ شوہر نے تین بچوں کی موت کا مقدمہ اہلیہ پر درج کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ بنی محلہ راجا سلطان میں تین بچوں کی موت کا مقدمہ شوہر نے اہلیہ پر درج کروا دیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق اہلیہ کے ساتھ ایک روز قبل جھگڑا ہوا تھا، جس پر اہلیہ نے کہا تھا کہ بچوں کا کچھ کر لوں گی۔ مجھے شبہ ہے کہ میری اہلیہ نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میرے بچوں کو قتل کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج ہے اور پہلے سے حفاظتی تحویل میں ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
پولیس کے مطابق فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش کو مکمل کیا جائے گا۔
پولیس نے واضح کیا کہ افسوسناک واقعے میں قتل کے شواہد سامنے آئے تو ذمہ دار کوئی بھی ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ناشتہ کرنے اور دودھ پینے کے بعد بچوں اور والدہ کی حالت غیر ہوگئی تھی تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل بچے دم توڑ گئے جبکہ والدہ زیر علاج ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ راما دواجی کون ہیں؟
امریکا میں گزشتہ روز تاریخ رقم ہوگئی جب ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم اور بائیں بازو کے میئر منتخب ہوئے، ان کی اہلیہ اگرچہ انتخابی مہم کے دوران منظرِ عام سے دور رہیں لیکن ممدانی کی مہم کی شناخت واضح کرنے اور سوشل میڈیا موجودگی کو مضبوط بنانے میں اُن کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔
نیویارک کی نئی خاتون اول نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ کا نام راما دواجی ہے جن کی عمر 28 سال ہے۔
راما دواجی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ ہیں جو ٹیکساس میں پلی بڑھیں، انہوں نے دبئی میں تعلیم حاصل کی اور صرف 4 برس قبل وہ نیویارک منتقل ہوئیں اور اب وہ نیویارک سٹی کی تاریخ کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئی ہیں۔
ظہران ممدانی کی اہلیہ انتخابی مہم کے دوران عوامی تقریبات، مباحثوں اور انتخابی جلسوں سے دور رہی تھیں۔ وہ انٹرویوز سے بھی گریز کرتی رہیں۔
ممدانی کے دوستوں اور حلقوں میں راما دواجی کو غیر معمولی اور متاثر کن شخصیت قرار دیا جا رہا ہے۔