پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں سے یہ توقع نہیں رکھنی چایئے کہ وہ ان کی ذمہ داری ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ عفت عمر نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے والدین کے کردار اور اپنی بیٹی کی منگنی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی نے امریکہ میں اپنی مرضی سے زندگی کے ساتھی کا انتخاب کیا، اور انہوں نے والدہ کی حیثیت سے اس فیصلے کی مکمل حمایت کی۔

عفت عمر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنی بیٹی پر اپنی مرضی نہیں تھوپتیں بلکہ ہمیشہ رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہیں، کنٹرول کا نہیں۔ انہوں نے ایک اہم سماجی ایشو پر فیصلہ لیا اور کہا کہ ان کی بیٹی پر ان کی دیکھ بھال کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔

ان کے مطابق بچوں کی پرورش اس نیت سے کرنا کہ وہ بڑھاپے میں والدین کا سہارا بنیں، ایک غلط سوچ ہے۔

اداکارہ کا مؤقف تھا کہ ایک ماں کی حیثیت سے ان کا فرض صرف اپنے بچے کو سہارا دینا ہے، نہ کہ اس سے کسی قسم کی واپسی کی توقع رکھنا۔

عفت عمر کے ان کے خیالات نے روایتی خاندانی تصورات پر سوال اٹھایا ہے اور ایک مختلف انداز فکر پیش کیا ہے جس میں بچوں کو آزادی اور خودمختاری دی جاتی ہے تاہم سوشل میڈیا پر ان کا بیان وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین ان کی رائے سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کچھ اختلاف رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عفت عمر

پڑھیں:

کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار، موسم خوشگوار

کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی اور پھوار سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

اولڈ سٹی ایریا، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ صدر، ایم جناح روڈ اور کیماڑی سمیت چند علاقوں میں مطلع جزوی و مکمل ابرآلود ہے۔

شہر میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہلکی بارش کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

کراچی میں 25 ستمبر تک شہر کا موسم ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

آج اور منگل سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، رواں ماہ کے اختتام پر درجہ میں اضافہ اور گرمی کی شدت بتدریج بڑھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک اور معروف سوشل میڈیا سٹار جوڑی کی راہیں جدا
  • بیٹیوں کو جہیز میں مہنگا سونا نہیں گاڑی دیں، بشریٰ انصاری کا والدین کو مشورہ
  • ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا، طلاق کی تصدیق کر دی
  • سندھ میں 35 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا
  • اماراتی محقق کے چار بیویوں اور 100 بچوں کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا
  • غزہ کی صورتحال ناقابل قبول ہے، آنالنا بائربوک
  • انا پرستی… رشتوں کے لیے زہرِ قاتل
  • پاکستان میں رواں سال کا 27واں پولیو کیس رپورٹ
  • اب اندھوں کی ٹیم سے توقع رکھنی چاہیے، شیر افضل مروت کا پاکستانی ٹیم کی انڈیا سے شکست پر ردعمل
  • کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار، موسم خوشگوار