شیخ حسینہ کے حق میں دھاندلی کا الزام، سابق چیف الیکشن کمشنر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں سابق چیف الیکشن کمشنر کے ایم نورالہدیٰ کو شیخ حسینہ کے حق میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، مشتعل عوام کے ہاتھوں تشدد کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی عدالت نے سابق چیف الیکشن کمشنر کو وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے حق میں مبینہ انتخابی دھاندلی میں کردار ادا کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔77 سال کے ایم نورالہدیٰ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے تاکہ اْن سے مزید تفتیش کی جاسکے۔یہ کارروائی اس واقعے کے ایک دن بعد عمل میں آئی جب ایک مشتعل ہجوم نے اْن کے گھر پر دھاوا بول دیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا۔ اپوزیشن کی طاقتور جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے نورالہدیٰ اور دیگر سابق الیکشن کمشنرز کے خلاف مقدمہ درج کروایا جن پر ماضی کے انتخابات میں شیخ حسینہ کے حق میں دھاندلی کرنے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ حسینہ واجد کا 15 سالہ اقتدار اگست 2024 میں ایک عوامی بغاوت کے نتیجے میں ختم ہوگیا تھا۔مقدمہ درج ہونے کے چند گھنٹوں بعد ایک ہجوم نے ڈھاکا میں نورالہدیٰ کے گھر پر حملہ کیا، وہ انہیں گھسیٹ کر سڑک پر لائے، ان کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈالا اور تشدد کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔نگراں حکومت نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شیخ حسینہ کے حق میں
پڑھیں:
موٹروے پولیس کی کارروائی، حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والا ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیال موڑ: موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے لگی حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ انہیں اطلاع ملی کہ سیال موڑ کے قریب کچھ افراد سڑک کے کنارے لگائی گئی باڑ اور درخت کاٹ کر چوری کر رہے ہیں، اطلاع ملنے پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شخص سے تقریباً 150 میٹر حفاظتی باڑ اور کاٹی گئی لکڑی برآمد کرلی گئی ہے، جو ملزم نے ٹرالی میں لاد رکھی تھی، تین دیگر ملزمان موقع سے کھیتوں کے راستے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ عوامی و قومی اثاثے کسی بھی شہری کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتے، ان کی حفاظت ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ قومی املاک کو نقصان پہنچانے یا چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
گرفتار ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔