منگھوپیر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر کے علاقے حب ڈیم روڈ خن گاہ کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،پولیس نے فائرنگ کے واقعے کوذاتی دشمنی کا شاخسانہ قراردیگرتفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح منگھوپیرتھانے کے علاقے حب ڈیم روڈ خن گاہ خانو بلوچ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے اوربعدازاں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی،مقتول کی شناخت 30 سالہ سودرخان بلیدی ولد درانی خان کے نام سے کی گئی مقتول تین بچوں کا باپ اوراسی علاقے کا رہائشی تھا اورآبائی تعلق جیکب آباد سے تھا مقتول رات میں ایک زمین پرچوکیدارتعینات تھااوردن میں لکڑیاں کاٹ کرفروخت کرنے کام کرتا تھا،ایس ایچ اومنگھوپیرعمران خان کے مطابق واردات کے وقت سودرخان اپنے دوست کے ساتھ علاقے کے مشہور ہوٹل خانو ہوٹل پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار2 ملزمان قریب آئے تومقتول انہیں دیکھ کر بھاگیا تاہم مسلح ملزمان نے تعاقب کرنے کے بعد سودرخان پراندھا دھند فائرنگ کی اورفرارہوگئے سودرخان جسم پرپانچ گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا، پولیس کو جائے وقوع سے تیس بور پستول کے5 خول ملیہیں جنہیں پولیس نے اپنیقبضے میں لے لیا ہے، ایس ایچ اونے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ کسی زاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس واقعے کی مختلف پہلوو?ں پرتفتیش کر رہی ہے
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بنوں میں سرچ آپریشن، 7 ملک دشمن ہلاک، اہلکار شہید
پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلہ، 10 اہلکار زخمی،فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری زخمی ہوئے
شہید اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی
تھانہ کینٹ ممند خیل کے علاقے میں بنوں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملک دشمن ہلاک ہو گئے۔ڈی پی او بنوں کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیاڈی پی او نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 10 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔شہید پولیس اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی سخت کر دی اور علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔