26 نومبر احتجاج؛ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 2 مقدمات کی سماعت کی۔
عدالت نے تھانہ مارگلہ کے ایک مقدمے میں چالان کی نقول تقسیم کر دی جبکہ تھانہ مارگلہ کے دوسرے مقدمے میں ایک ملزم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے دونوں کیسز پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی
پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت عالیہ پشاور میں اسد قیصر کے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی بحالی کےلیے درخواست پر جسٹس ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا پنڈورا باکس کھولا گیا ہے۔
پشاورہائیکورٹ کے بینچ کے روبرو اسد قیصر کے وکیل محمد آصف بابر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
عدالت نے اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلیے درخواست بحال کی اور انہیں حفاظتی ضمانت دے دی۔
عدالت عالیہ پشاور نے اپنے فیصلے میں اسد قیصر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا، ساتھ ہی وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار اسلام آباد میں مصروف ہیں، اس وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکے، ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔