اسرائیل-ایران جنگ بندی: پی آئی اے کا مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک اور سعودی عرب کے لیے اپنا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق تمام پروازیں اب شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی، اور مسافر اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے پی آئی اے انکوائری دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
جنگی کشیدگی کے باعث پی آئی اے نے گزشتہ دنوں بحرین، قطر، دبئی، ابو ظہبی، مدینہ اور جدہ سمیت متعدد خلیجی شہروں کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر موخر کر دیا تھا۔ اب خطے میں صورتحال معمول پر آنے کے بعد فضائی سرگرمیوں کی تدریجی بحالی شروع ہو چکی ہے۔
فضائی آپریشن بحال ہونے کے بعد اسلام آباد سے دمام جانے والی پرواز PK-245 پندرہ گھنٹے تاخیر کے بعد ساڑھے 12 بجے روانہ ہوئی۔ کراچی تا مدینہ پرواز PK-743 ساڑھے چودہ گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر 1 بجے اور لاہور سے مدینہ پرواز PK-713 سات گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1 بجے روانہ ہوئی۔
اسی طرح سیالکوٹ سے شارجہ پرواز PK-209 بھی 15 گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1 بجے، ملتان سے دبئی کی پرواز PK-221 اور سیالکوٹ تا دوحہ پرواز PK-251 بھی روانہ ہو چکی ہیں۔
فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد کراچی سے جدہ جانے والی پرواز PK-761 اور اسلام آباد سے ابو ظہبی جانے والی پرواز PK-261 بھی شیڈول کے مطابق روانہ ہوئیں۔
جنگ بندی کے بعد اب خطے میں صورتحال قدرے معمول پر آنے لگی ہے، جس کے پیش نظر پی آئی اے نے اپنی بین الاقوامی پروازوں کو بحال کر دیا ہے۔
عالمی امن انڈیکس 2025: بھارت کی کشمیر میں عسکری جارحیت ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتی ہے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گھنٹے تاخیر پی ا ئی اے پرواز PK کے بعد کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان سیاسی رابطے ایک بار پھر بحال ہوگئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر اور جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے آئینی اور پارلیمانی معاملات پر اپنی اپنی جماعتوں کے مؤقف پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور فریقین نے آئندہ بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق حالیہ پیشرفت پارلیمنٹ میں اہم آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کے تسلسل کا حصہ ہے۔