ایران اسرائیل جنگ بندی؛ پی آئی اے کا خلیجی ممالک کیلیے فضائی آپریشن بحال
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
کراچی:
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد خلیج فارس کی صورتحال بہتر ہونے پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا۔
پی آئی اے نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن بحال کر دیا۔
پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا تھا تاہم حالات معمول پر آنے کے بعد پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں۔ پی آئی اے کے ریزرویشن محکمے نے مسافروں کی بکنگ کو دوسری پروازوں پر منتقلی کا کام شروع کر دیا ہے۔
منسوخی سے ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں مگر مسافروں کی حفاظت تمام امور پر مقدم ہے۔
آپریشن بحال ہونے کے بعد پروازیں 4 سے 13 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹس کی 55 پروازوں میں تاخیر دیکھی جا رہی ہے جبکہ غیر ملکی ایئرلائن کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور وار سیالکوٹ کی 14 پروازیں بھی شامل ہیں۔
کراچی سے جدہ، دوحہ اور استنبول کی 8 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے دبئی کی غیر ملکی ایئرلائن کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ لاہور سے شارجہ، مسقط اور ریاض کی 5 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
قومی ایئر لائن کی لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 747 میں 13 گھنٹے، دوحہ سے کراچی لاہور کے لیے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں 10 گھنٹے، اسلام آباد سے دبئی کے لیے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 233 میں 15 گھنٹے اور بحرین سے اسلام آباد کی 2 پروازوں میں 4 گھنٹے کی تاخیر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایئرلائن کی اسلام آباد پی ا ئی اے
پڑھیں:
پی آئی اے اور سیپ کے تنازعے سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر
سعید احمد:پی آئی اے انتظامیہ اور "سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان" (سیپ) کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث ملکی ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سمیت مختلف ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن میں تاخیر اور منسوخی کی اطلاعات موصول ہو ئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 منسوخ کردی گئی، جبکہ کراچی جانے والی پی کے 305 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
دمام سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 248 بائیس گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پروازیں پی کے 302 اور پی کے 306 بھی منسوخ کردی گئیں۔
مزید برآں، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 دس گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ہے۔