مخصوص نشستیں نظرثانی کیس، حامد خان نے التوا کی درخواست دائر کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس میں وکیل حامد خان نے التوا کی درخواست دائر کر دی۔
سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں حامد خان نے درخواست میں کہا کہ مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت 26 جون کو مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے آئینی بنچ ججز کا روسٹر تبدیل کرکے نیا روسٹر جاری کر دیا گیا، مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس کی سماعت پیر اور منگل کو نہیں ہو گی۔
اس میں موقف اپنایا گیا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں حامد خان ایک فریق کے وکیل ہیں، حامد خان بطور سینئر وکیل 23 جون سے 5 اگست تک عمومی التوا کے باعث رخصت پر ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کو 5 اگست تک ملتوی کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت نظرثانی کیس
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔