گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست پر پرنسپل سیکرٹری گورنر ہاؤس نے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر اویس قادر شاہ کو گورنر ہاؤس میں تمام سہولتوں کے ساتھ رسائی دے دی ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے؟وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے، قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس میں رسائی دے دی گئی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے وکیل عابد زبیری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے کہا کہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے پیش ہوا ہوں، قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کا مکمل اختیار نہیں، پھر بھی قائم مقام گورنر کو اجازت دے دی گئی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہو گیا، اب درخواست غیر مؤثر ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورنر ہاو س گورنر سندھ
پڑھیں:
خورشید شاہ اور اویس شاہ کیخلاف ریفرنس ایف آئی اے کو منتقل
فائل فوٹوزاحتساب عدالت سکھر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، اویس شاہ اور دیگر کے خلاف ریفرنس ایف آئی اے کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کا محفوظ فیصلہ جج غلام یاسین کولاچی نے سنایا، خورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ وکیل محفوظ اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
گزشتہ سماعت پر نیب نے 6 سال بعد 19 کروڑ سے زائد مالیت کا حتمی چالان جمع کرایا تھا۔
نیب نے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 23 کروڑ سے کم ہونے پر کیس ایف آئی اے کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
خورشید شاہ کے وکیل محفوظ اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس اینٹی کرپشن کو منتقل کیا جائے۔
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
نیب ریفرنس میں خورشید شاہ، ان کے بیٹے فرخ شاہ، زیرک شاہ اور اویس شاہ سمیت 18 افراد نامزد ہیں۔