data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر+ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزدور کی کم ازکم اجرت 42ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے 254 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، یہ رقم بڑھ سکتی ہے کم نہیں ہو گی۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایوان میں سب سے زیادہ تنخواہ اسپیکر کی ہے، اسپیکر کی تنخواہ زیادہ ہونے کے باوجود بھی جج کی تنخواہ کا 10 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کم سے کم تنخواہ 42 ہزار ہونی چاہئے، اگلے ماہ اس معاملے کو فائنل کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ والے دن اپوزیشن نے شورشرابا اور ہنگامہ کیا، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ کرنے پر اسپیکر نے سب کو اجلاس سے باہر نکال دیا تھا، اسپیکر کے پاس اختیار ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن سے کہا کہ اپنی اسکیمیں ہمیں
دیں، 17 ارکان نے اسکیمیں دیں اور ان کے ساتھ لاگت بھی لکھی، 5 ارکان نے اسکیمیں دیں لیکن ان کی لاگت نہیں بتائی۔انہوں نے کہا کہ جب تک پارٹی لیڈر شپ چاہے گی وزیراعلیٰ رہوں گا، اپوزیشن کی جانب سے کراچی کو نظرانداز کرنے کی بات کی گئی، کراچی میں امن وامان کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ اس سال 1460 اسکیمیں مکمل کرنے جا رہے ہیں، اپوزیشن تنقید کے بجائے صوبے کی بہتری کیلیے مل کر کام کرے، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس بار بجٹ بحث میں 135 ارکان نے حصہ لیا، جو ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ کل بجٹ کا 30 فیصد ہے جبکہ پنجاب کا 23 فیصد اور خیبرپختونخوا کا 25.

3 فیصد ہے۔ وفاقی حکومت نے بجٹ کے بعد سندھ کے شیئر میں 100 ارب روپے کی کمی کی، جس کے بعد سندھ نے وفاق سے 237 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ کی ٹیکس کلیکشن کی شرح 16 فیصد ہے، جو وفاق سے بہتر ہے۔ زرعی ٹیکس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال 8 ارب روپے کا ہدف رکھا ہے اور غلط ٹیکس پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں گندم درآمد کرنی پڑی۔انہوں نے تعلیم، صحت، یوتھ سینٹرز، اسپتالوں، ایمبولینسز، آٹزم سینٹرز، خصوصی افراد کے محکمے، جامعات اور صفائی کے شعبوں میں نئی اسکیمز اور بجٹ اضافے کا اعلان کیا۔ سیلاب زدگان کے لیے 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں اور یہ اسکیم بغیر کسی ٹھیکیدار کے، براہِ راست متاثرین کے ذریعے بنائی جا رہی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے پروفیشنل اور انٹرٹینمنٹ ٹیکس ختم کر دیے ہیں اور گاڑیوں پر کئی ٹیکسوں کی چھوٹ دی گئی ہے۔ تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ کراچی کیلئے کوئی میگا اسکیم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ 12 ارب روپے کے میگا منصوبے کراچی کیلئے رکھے گئے ہیں۔خطاب کے اختتام پر مراد علی شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بین الاقوامی سفارتی کامیابیوں اور افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے مقابلے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی شاہ نے کہا کہ مراد علی شاہ نے انہوں نے کہا کہ علی شاہ نے کہ کرتے ہوئے ارب روپے فیصد ہے کے لیے

پڑھیں:

سونا مزید3500روپے سستا ،چاندی کی قیمت برقرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)سونے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 3500 روپے کی کمی کے بعد آج بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ گزشتہ تجارتی دن کے 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے کے مقابلے میں 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے فی تولہ فروخت ہوا۔24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے پر آگئی، 22 قیراط سونا 678 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 29 ہزار 585 روپے فی 10 گرام میں دستیاب رہا۔ عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 970 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔دوسری جانب ملکی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 24 قیراط کی فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 22 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 4 ہزار 305 روپے پر برقرار رہی، جب کہ عالمی منڈی میں چاندی کا ریٹ بھی 47.60 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی 10 ہزار روپے دیکر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، کانگریس
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • سونا مزید3500روپے سستا ،چاندی کی قیمت برقرار
  • ای چالانز پر سیاست افسوسناک، ٹریفک قوانین عوام کی بہتری کیلیے ہیں، شرجیل میمن
  • ملک میں سونے کی قیمت مزید گرگئی
  • سندھ ہائیکورٹ: کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
  • کراچی صارفین کے بجلی بلوں پر فیول سرچارج ناقابل قبول، فیصلہ واپس لیا جائے، کاٹی
  • سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ؛ کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • ملک بھر میں سونا 3500 روپے سستا ہوگیا
  • گورنرسندھ کاکراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس