Daily Mumtaz:
2025-11-11@06:18:55 GMT

سوشل میڈیا اسٹار ثنا یوسف کے قاتل نے اعتراف جرم کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

سوشل میڈیا اسٹار ثنا یوسف کے قاتل نے اعتراف جرم کرلیا

سترہ سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل میں گرفتار نوجوان عمر حیات نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ قاتل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کی یہ حرکت غصے اور انتقام کے زیرِ اثر کی گئی تھی، کیونکہ ثنا نے اس سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 22 سالہ عمر حیات کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ سعد نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔ بیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ثنا کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا تھا، لیکن اس کے مسلسل انکار نے اسے اس حد تک مشتعل کیا کہ اس نے قاتلانہ قدم اٹھا لیا۔

ملزم کے مطابق، پہلی بار جب وہ ثنا کے گھر ملاقات کے لیے گیا تو سارا دن انتظار کرتا رہا، مگر ثنا نے اسے دیکھنے سے بھی انکار کر دیا اور واپس جانے کا کہہ دیا۔ عمر حیات کا کہنا تھا کہ وہ ثنا کی سالگرہ کے لیے تحفہ بھی لے کر گیا تھا، لیکن وہ بھی مسترد کر دیا گیا۔

بیان کے مطابق، 2 جون کو ثنا نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا، لیکن تب بھی بات نہ بن سکی، جس پر وہ شدید غصے میں آ گیا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ وہ طیش میں آ کر ثنا کے گھر گھس گیا اور سینے پر دو گولیاں مار کر اسے قتل کر ڈالا۔

یاد رہے کہ یہ المناک واقعہ 2 جون کی شام پیش آیا تھا، جب سترہ سالہ ثنا یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ گولیاں سینے میں لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

واقعہ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا، جہاں ثنا یوسف کی مداحوں کی بڑی تعداد نے افسوس اور غصے کا اظہار کیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ثنا یوسف کر دیا

پڑھیں:

دنانیر کے بچپن کی وائرل ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ دنانیر مبین کے بچپن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کے بچپن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں دنانیر مبین کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں میزبان کے ساتھ انتہائی پُر اعتماد انداز میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)


اداکارہ نے میزبان کو بتایا کہ میں آپ کے تمام شوز شوق سے دیکھتی ہوں اور ابھی تک آپ کے شو کی ایک بھی قسط ایسی نہیں ہے جو میں نے نہ دیکھی ہو تو کیا میں آپ کے شو کا حصہ بن سکتی ہوں؟

جس پر میزبان نے دنانیر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل، آپ میرے شو کا حصہ بن سکتی ہیں۔

اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا اور اداکارہ کی خوبصورتی اور اعتماد کی خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنانیر مبین وائرل ویڈیو’پاوری گرل‘ سے شہرت حاصل کرنے کے بعد اب تک کئی کامیاب ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب وہ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے بھی تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سحر خان صبا قمر کے حق میں بول پڑیں، سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا
  • قاتل کا اعتراف
  • مسٹر بیسٹ کا ہم شکل امریکی پارلیمنٹ تک پہنچ گیا
  • دنانیر کے بچپن کی وائرل ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • ڈنمارک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
  • ذہن بدل لیا، سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں: شاہد خان آفریدی
  • 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
  • ڈنمارک : بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا اعلان
  • ڈنمارک نے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی
  • غزہ کا ’ننھا ظہران ممدانی‘، سوشل میڈیا پر چھا گیا، ویڈیو وائرل