مٹیاری: دو خواتین سمیت 5 ملزمان ایک 15 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کرکے لے گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ سندھ کے شہر مٹیاری سے 15 سالہ لڑکی کو 2 خواتین سمیت 5 افراد نے اسلحے کے زور پر گھر سے اغوا کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق مٹیاری کے علاقے ہالہ میں واقع طالب المولا کالونی سے پندرہ سالہ لڑکی کو اغوا کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق کار میں سوار 2 خواتین سمیت 5 مسلح ملزمان گھر پہ آئے، ملزمان نے تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے تلاش شروع کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی سے اغوا کیا گیا بچہ بہاولنگر سے بازیاب
تصویر بشکریہ جیو نیوزراولپنڈی سے اغوا کیے گئے 10 سال کے بچے کو پولیس نے بہاولنگر سے بازیاب کرا لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ بخشن خان پولیس نے بچے کے اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
اس بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ویسٹریج میں درج کرایا گیا تھا، ملزم نے 14 جولائی کو بچے کو اغوا کیا تھا۔
گرفتار ملزم چشتیاں کا رہائشی ہے جو چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔
تھانہ بخشن خان بہاولنگر پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔