حیدرآبادـ:سی آئی اے پولیس کی کارروائیاں، 3ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250625-12-9
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ی آئی اے پولیس کی منشیات، گٹکا و مین پوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار۔ سی آئی اے حیدرآباد نے خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مین پوری و منشیات سپلائرز کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عرفان قاضی، کامران جتوئی اور شاہد عرف شیرا آرائیں شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے 600 عدد تیار شدہ مین پوری اور 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی مین پوری اور منشیات کے مقدمات میں چالان شدہ ہیں ۔عرفان قاضی کا کرمنل ریکارڈکے مختلف حیدرآباد کی مختلف تھانوں گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جن میں سے 2 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے حوا گوٹھ کے قریب پولیس نے نبیل نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
جبکہ نیوی کراچی کے بلال کالونی میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں علی خان ولد اجمل شاہ اور سلمان خان ولد نصیب گل نامی دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول اور ایک بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔
موٹر سائیکل کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے سی پی ایل سی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ زخمی ملزم علی خان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔