وزیر اعظم کی بھارتی سرپرستی میں سرگرم 11خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سٹی 42:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرِ ستان میں ہندوستان کے زیر سرپرستی سرگرم، فتنہ الخوارج کے دھشتگردوں کے ٹھکانے پر کامیاب آپریشن اور 11 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسروں و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی
وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران ارض وطن کی حفاظت اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا ،وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی
ملک میں مارشل لا ہے، بانی کا علیمہ خان کی زبانی" پیغام"
وزیرِاعظم شہبا ز شریف نے کہا مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پوری قوم میجر طفیل شہید کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے: وزیرِ اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیر اعظم شہبازشریف کا میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 67 برس قبل میجر طفیل محمد نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے مادرِوطن پر جان قربان کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں بتایا کہ پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کاہر محاذ پر مقابلہ کر رہی ہیں۔