اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی۔وزیر اعظم سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب،طارق فضل چوہدری،رانا تنویر حسین،جنید انوار چوہدری کے علاوہ حکومتی ارکان نے ملاقات کی۔\932

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک:

جنرل اسمبلی کے80 ویں اجلاس کے موقع پروزیر اعظم شہباز کی صدر ٹرمپ سمیت اہم رہنمائوں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس اہم موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکہ کی خبریں زیر گردش ہیں۔ سفارتی ذرائع نے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا امکان مگر فیلڈ مارشل کے ممکنہ دورہ پر تبصرے سے گریز کیا۔

 ذرائع کے مطابق  آج جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر فرانس اور سعودیہ  زیر اہتمام مسئلہ فلسطین دو ریاستی حل کے حوالے سے  بڑی عالمی کانفرنس ہو گی، 23ستمبر کو صدر ٹرمپ جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

 23 ستمبر کو سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہو گا جس میں وزیر اعظم  شہباز پاکستان کی نمائندگی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے،وہ 26ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی صورتحال، غزہ جنگ، عالمی تنازعات کے پرامن حل کیلئے کثیر فریقی تعاون  پر زور دیں گے۔ بطور وزیراعظم یہ ان کا جنرل اسمبلی سے تیسرا خطاب ہو گا۔

 ذرائع کے مطابق جنرل اسمبلی کا  یہ اجلاس عالمی صورتحال غزہ اور یوکرین جنگ کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے جس میں اہم عالمی امور پر بڑی پیشرفت کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک پہنچ گئے
  • شہباز شریف، اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک چلے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیو یارک کے لئے روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ
  • وزیراعظم لندن سے نیویارک روانہ
  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم نیو یارک کیلئے روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے