محرم الحرام میں قیام امن کا مشن، صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں ڈویژنل سطح پر لگائی گئی ہیں، وزراء محرم الحرام کے دوران ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں موجود رہیں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ صوبائی وزیر صہیب احمد ملک کو راولپنڈی، ذیشان رفیق کو گوجرانوالہ ڈویژن، چودھری شافع حسین کو گجرات، بلال اکبر خان کو سرگودھا ڈویژن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے صوبائی وزراء کی محرم الحرام کے دوران ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں ڈویژنل سطح پر لگائی گئی ہیں، وزراء محرم الحرام کے دوران ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں موجود رہیں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ صوبائی وزیر صہیب احمد ملک کو راولپنڈی، ذیشان رفیق کو گوجرانوالہ ڈویژن، چودھری شافع حسین کو گجرات، بلال اکبر خان کو سرگودھا ڈویژن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ رانا سکندر حیات اور عظمیٰ بخاری کو فیصل آباد، بلال یاسین کو لاہور، صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی اور معاون خصوصی ذیشان عاشق ملک کو ساہیوال ڈویژن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ فیصل ایوب کھوکھر اور معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کو ملتان، محمد کاظم پیرزادہ اور سہیل شوکت بٹ کو بہاولپور، سردار شیر علی گورچانی کو ڈی جی خان ڈویژن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد کابینہ ونگ نے وزراء کی ڈیوٹیاں لگا نے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈویژن کی ذمہ داری صوبائی وزراء کی محرم الحرام گئی ہے
پڑھیں:
الگ اور آزاد ریاست کا قیام فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ الگ اور آزاد ریاست کا قیام فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جاری فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام کوئی انعام نہیں بلکہ ایک مسلمہ حق ہے اور اس حق سے انکار دراصل انتہا پسندوں کو ایک تحفہ دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہی واحد راستہ ہے کہ دو خود مختار اور آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں اور عالمی برادری کا حصہ بنیں۔
سیکرٹری جنرل نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع کو ناقابل جواز قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اس عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بستیوں کی توسیع کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، یہ امن کی باقی امیدوں کو بھی ختم کر رہا ہے۔
انہوں نے جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ الحاق کے خطرات اور آبادکاروں کے تشدد میں شدت کو فوراً روکا جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔
یاد رہے کہ فلسطین کانفرنس کی صدارت فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے دوران فرانسیسی صدر نے فلسطین کو ایک خود مختار ریاست تسلیم کرنے کا اعلان بھی کیا۔