وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کیلئے خصوصی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے لئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ سے فوری ہنگامی پلان طلب کرلیے،کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بینرز اور پوسٹر آویزاں کرنے پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا،انہوں نے صوبہ بھر میں وال چاکنگ پر پابندی یقینی بنانے اورڈرون اڑانے پر پابندی کی خلاف ورزری پر فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔
یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
انہوں نے صوبائی وزراء، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ذاتی نگرانی کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزراء، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو علماء کے پاس خود جانے کی ہدایت کی اورسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو نفرت انگیز مواد کی مانیٹرنگ کا ٹاسک اور رپورٹنگ کا حکم دیا،انہوں نے سیف سٹی اتھارٹی کو خراب کیمرے ٹھیک کرانے کی کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محرم الحرام سیکورٹی انتظامات کی فرضی مشقیں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محرم کے جلوس اور مجالس کے لئے یکساں طرز پرسبیلیں لگانے کا حکم دیاجہاں روح افزا، لیموں پانی اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں مہیا کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے محرم الحرام سبیلوں کی نشاندہی اور مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی جبکہ جلسوں اور مجالس میں سیکورٹی کے لئے لوہے کے پائپ نصب کرنے پر اتفاق کیا۔
3ہزار سکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری
انہوں نے گرمی اور حبس سے بچاؤکے لئے جلوس کے آگے چھڑ کاؤ کا حکم دیتے ہوئے عزاداروں کو ہیٹ سٹروکس سے بچانے کے لئے پلاننگ کی ہدایت بھی کی،انہوں نے عاشورہ جلسوں کے ساتھ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل بھی متعین کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے دوران مؤثر ٹریفک مینجمنٹ اوربروقت ٹریفک ایڈوائزری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے بارش کی صورت میں پانی کا بروقت اخراج یقینی بنانے کے لئے انتظامات کی ضرورت پر زوردیا،انہوں نے ہوٹل آئی اور ٹریول آئی کو فعال بنانے اور کومیبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی،انہوں نے اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں شاندار میوزیکل کارپٹ ایونٹ منعقد
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہاکہ محرم الحرام کے ایس او پیز محض پیپر پر نہیں عملی طور پر اقدامات نظر آنے چاہئیں،بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں بہت بڑا رسک ہیں،ایمرجنسی آپریشن کیا جائے،عاشورہ جلوسوں اور مجالس کے دوران بجلی بندش بالکل نہیں ہونی چاہیے،سٹریٹ لائٹس بھی بند نہ ہوں،مین ہول میں اب بھی لوگ گر کر مررہے ہیں،نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور دیگر علاقوں میں بھی گٹروں کے ڈھکن لگائے جائیں۔
5 لاکھ ٹن چینی درآمدکرنےکی منظوری
مریم نواز شریف نے مزیدکہاکہ پیچ ورک ہر سال محرم پر کیا جاتا ہے پھر دوبارہ روٹ پر گڑھے کیسے بن جاتے ہیں؟،جنگ کے تناظر میں محرم الحرام کو حساس تصور کیا جائے، پاکستان دشمن قوتیں موقع نہیں جانے دیں گی کیونکہ بنیان مرصوص کی کامیابی سے منفی قوتیں خائف ہیں، ہمیں ہر لمحہ تیار رہنا چاہیے۔
مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب حکومت کا تاثر خدمت گزار حکومت کا بن چکا ہے، اسے برقرار رکھنا اور بڑھانا ہے،ہر موقع پر انتظامات کو پہلے سے زیادہ بہتر ہونا چاہیے۔کابینہ ارکان متعلقہ اضلاع میں مؤثر نگرانی کا فرض سرانجام دیں،سٹیک ہولڈرز کو اہم فیصلوں میں شامل اور مطلع رکھنا چاہیے،عوام کو ہر جگہ پر حکومت اور حکومت کی رٹ نظر آنی چاہیے۔
پاکستان انڈیا سے جنگ کرے گا اور چھ دریاؤں کا پانی لے گا
مریم نواز شریف نے کہاکہ تمام اضلاع میں پبلک کمیٹیوں کو فعال اور پوری طرح متحرک کیا جائے،گزشتہ سال محرم الحرام کے انتظامات کو سراہا گیا، اہل تشیع نے بھی تعریف کی،سروس ڈیلیوری کا اعلیٰ معیار مقرر کیا،عید آپریشن پر واضح فرق محسوس کیا گیا،ملک و قوم کو نفرت، تعصب اور تفرقہ بازی سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے،تفرقہ اور نفرت نئی نسل کے لئے زہرہے، ہر قیمت پر خاتمہ چاہتے ہیں،نفرت اور تعصب کے خاتمے لئے مؤثر اور پائیدار اقدامات کی ضرورت ہے۔
مریم نوازشریف نے کہاکہ ریاست ماں کی طرح ہونے کا احساس پوری طرح ہر سطح پر اجاگر کیا جائے،صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر کنٹرول روم پوری کی طرح فعال کیے جائیں، کسی بھی جگہ خود دورہ کروں گی،ہم نے گزشتہ عید کے بہترین انتظامات کا ریکارڈ خود توڑا، محرم کے انتظامات بھی شاندار ہونے چاہئیں،عید انتظامات پر سب ڈپٹی کمشنرز، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کو شاباش دیتی ہوں۔
اجلاس میں ہوم سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اداروں کے سربراہان نےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو محرم انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے کا حکم دیتے ہوئے محرم الحرام کے کے انتظامات کی ہدایت کی کیا جائے کے لئے
پڑھیں:
سی ڈی اے کا بڑا انتظامی اقدام ،متعدد افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
سی ڈی اے کا بڑا انتظامی اقدام ،متعدد افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مختلف افسران کو فوری طور پر ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ایچ آر ڈی ) میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
اس حوالے سے دفترِ ترقی انسانی وسائل کی جانب سے باضابطہ آفس آرڈر نمبر 835 جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو ان کے موجودہ عہدوں سے ہٹا کر ایچ آر ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان میں شامل نمایاں افسران سردار خان زمری ، ڈائریکٹر واٹر ڈسٹری بیوشن / جنرل اسلام آباد و،اٹرعبدالحکیم بُریو، ڈائریکٹر لاءممتاز علی شاہ، ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی ،افتخار علی حیدری، ڈائریکٹر ایڈمن/ ایچ آر لاءمحمد کاشف شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن / ایچ آر) ایم سی آئی ،رانا طارق محمود، ڈی ڈی جی میٹرو بس ،ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ای اینڈ ڈی ایم)،شفیع مروت، ڈائریکٹر مانیٹرنگ ،عمر صغیر، ڈائریکٹر ایم پی او،عثمان رشید، ڈائریکٹر بی سی ایس جبکہ دیگر افسران میں مختلف شعبوں جیسے واٹر سپلائی، پارکس، انوائرمنٹ، پلاننگ، اور انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، اور مزید احکامات تک وہ اپنے سابقہ فرائض انجام نہیں دیں گے۔یہ اقدام سی ڈی اے میں انتظامی ردوبدل کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم وزیر اعظم کی جعلی تصویر پر درج مقدمے کے خلاف شاندانہ گلزار کاقانونی جنگ لڑنے کا اعلان پیپلز پارٹی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے، مجھے مک مکا نظر آ رہا ہے، اسد قیصر استنبول مذاکرات: افغان سرزمین سے دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل ستائیسویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم