سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔

عشرہ محرم کے دوران 38 ہزار سے زائد مجالس اور 9200 سے زائد جلوس منعقد ہوں گے۔صوبہ بھر میں 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔صرف لاہور میں 28 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔53 ہزار کمیونٹی رضاکار مجالس اور 38 ہزار جلوسوں کی سیکیورٹی میں معاونت کریں گے۔
 آئی جی پنجاب کے احکامات  کے مطابق سیکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ جلوس روٹس، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کا ذاتی جائزہ لیا جائے۔محرم سے قبل تمام فلیش پوائنٹس اور حساس مقامات پر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پلاننگ مکمل کی جائے۔
اس کے علاوہ ملک دشمن عناصر  کی سرگرمیوں اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس کو پاک فوج، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مکمل معاونت حاصل ہو گی تاکہ محرم الحرام کو پرامن، محفوظ اور باوقار بنایا جا سکے۔

یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

وزیراعظم کی  سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے قابلِ عمل منصوبے تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابلِ عمل اور مؤثر منصوبوں پر فوری کام شروع کریں، تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے یہ ہدایات لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جس میں سرمایہ کاری، اقتصادیات اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیر ماحولیاتی تبدیلی، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت، وزیر اطلاعات اور وزیر اقتصادی امور سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، سیاحت اور قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ بھی حکومت کی پالیسی کا اہم جزو ہے تاکہ ملکی برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ زیرِ تکمیل منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کریں اور ایسے منصوبوں کی فوری نشاندہی کی جائے جو حقیقت پر مبنی اور قابلِ عمل ہوں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان اہداف کے حصول کے لیے ایک واضح روڈ میپ اور “تبدیلی کا ایجنڈا” مرتب کیا جائے، جس میں نجی شعبے کی بھرپور شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے۔

یہ اقدام وزیراعظم کے اس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور عالمی سطح پر پاکستان کی اقتصادی ساکھ کو بہتر بنانا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں سیلاب سے نقصانات؛ اموات کی تعداد 134 ہوگئی، 47لاکھ سے زائد افراد اور 24 اضلاع متاثر
  • پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ اب اے آئی گاڑی لے گی، گاڑی میں کیاخصوصیات ہیں؟
  • بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا: منیر اکرم
  • ٹیکس چھپانے والے جیولرز کی فہرستیں تیار ، ایف بی آر کا سخت کارروائی کا فیصلہ 
  • فلپائن میں طوفان کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • فلپائن میں سمندری طوفان‘ ایمرجنسی نافذ‘ ہزاروں افراد کی نقل مکانی
  • وزیراعظم کی  سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے قابلِ عمل منصوبے تیار کرنے کی ہدایت
  • ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا
  • ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا، ٹیکس شکنجہ کسنے کا فیصلہ
  • بار کونسل کے انتخابات صاف، شفاف ہوں گے، امجد پرویز