سندھ حکومت کا کم سے کم اجرت میں 12 فیصد، پنشن میں 8 فیصد اضافہ کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جلد سندھ میں کم سے کم تنخواہ 42 ہزار ہوگی، کوشش ہے اس ہی مہینے اعلان کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کم سے کم تنخواہ میں 12 فیصد اضافہ کرکے اجرت 42 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کم سے کم تنخواہ میں بارہ فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں، جلد سندھ میں کم سے کم تنخواہ 42 ہزار ہوگی، کوشش ہے اس ہی مہینے اعلان کر دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اسکی سندھ حکومت عوام کی بھرپور طریقے سے خدمت کر رہی ہے، سندھ حکومت نے زندگی کے ہر شعبے میں لوگوں کو سہولتیں مہیا کی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پروفیشنل ٹیکس، انٹرٹینمنٹ ٹیکس ختم کر دیا ہے، گاڑیوں پر کئی ٹیکسز کی چھوٹ دے دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کم سے کم تنخواہ فیصد اضافہ نے کہا کہ
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔