آئی جی سندھ کی زیرصدارت محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات پر شیعہ مکتب فکر کے علما و اکابرین کے ساتھ اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اجلاس سے خطاب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ماضی میں محرم الحرام کے دوران شیعہ مکتبہ فکر اور پولیس کے درمیان مثالی تعاون رہا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ کسی بھی شرپسندی کا شکار نہ ہوں، قانون کو اپنا کام کرنے دیں، ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے اور انشاللہ اب بھی دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات پر شیعہ مکتب فکر کے علما و اکابرین کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے شیعہ مکتب فکر کے علما و اکابرین، ڈی آئی جیز لاڑکانہ، سکھر، ایس ایس پیز نے ذریعہ وڈیو لنک جبکہ ڈی آئی جیز، ہیڈ کوارٹرز، ٹریننگ، اے آئی جیز نے بالمشافہ شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے آپریشن بنیان المرصوص میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی غرور خاک میں ملانے پر اظہار تشکر اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ شرکا نے متعلقہ اضلاع و ڈویژن میں پولیس سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شرکاء کی جانب سے پولیس و قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کو سیکیورٹی انتظامات کے دوران ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفود نے کہا کہ محرم مجالس، جلوسوں اور دیگر اقدامات میں رضاکار متعلقہ پولیس کے شانہ بہ شانہ رہیں گے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ماضی میں محرم الحرام کے دوران شیعہ مکتبہ فکر اور پولیس کے درمیان مثالی تعاون رہا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ کسی بھی شرپسندی کا شکار نہ ہوں، قانون کو اپنا کام کرنے دیں، ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے اور انشاللہ اب بھی دیں گے، سندھ پولیس، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور سیکیورٹی ایجنسیز شب و روز اپنا کام کررہی ہیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ عالمی منظرنامہ کے پیش نظر زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس سے رابطہ کریں، تفرقہ پھیلانے اور امن و امان کے حالات کو سبوتاژ کرنیوالے عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے، علما، ذاکرین اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار سے محرم سال 2025ء کو پرامن اور محفوظ بنائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے نے کہا کہ
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔