او آئی سی کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل، سندھ طاس معاہدے کی پاسداری پر زور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
او آئی سی کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل، سندھ طاس معاہدے کی پاسداری پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
استنبول (سب نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)وزرائے خارجہ کے استنبول اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔او آئی سی وزرائے خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو خطے کیلئے خطرہ قرار دیا جبکہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی جبکہ لبنان اور شام پر حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔ غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کے اسرائیلی منصوبوں کو مسترد کر دیا گیا ۔ امدادی سامان کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا انسانیت کیخلاف جرم قرار دیا گیا۔او آئی سی وزرائے خارجہ نے فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
اقوام متحدہ کے تحت فلسطین پر عالمی کانفرنس جلد بلانے کا مطالبہ کیا جبکہ بیت المقدس کی اسلامی شناخت کے تحفظ پر زور دیا۔استنبول اعلامیہ میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان اور آزاد کشمیر پر بھارتی حملوں کو بلاجواز قرار دیا گیا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے 10مئی کے جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے ۔ بھارت سندھ طاس معاہدے پر بھی مکمل عمل کرے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بامقصد مذاکرات کا مطالبہ کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت جبکہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔او آئی سی وزرائے خارجہ نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دنیا بھر میں مذہب کی بنیاد پر نفرت اور امتیاز کے خلاف موثر اقدامات کی اپیل کی گئی۔
اجلاس میں شام کی تعمیرنو میں اسلامی ترقیاتی بینک اور ترکیہ کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ آذربائیجان کی خودمختاری اور بحالی کی کوششوں کی مکمل حمایت کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق اگلا اسلامی سربراہی اجلاس 2026 میں آذربائیجان میں ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصاف پانی کی فراہمی، پنجاب حکومت کا 3ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ صاف پانی کی فراہمی، پنجاب حکومت کا 3ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ تنخواہ دار طبقے کیلئے مزید ریلیف، 75سال سے زائد عمر کے پنشنرز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار نور عالم نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا، تفصیلات مانگ لیں ،، تفصیلات سب نیوز پر نو مئی، بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ محکمہ موسمیات کی 25جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی جارحیت او آئی سی
پڑھیں:
زہران ممدانی کی کامیابی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی زہران ممدانی کے ہاتھوں شکست کی دو وجوہات بتا دیں۔
نیویارک میں ہونے والے میئر کے انتخاب میں ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار اینڈریو کومو کو ڈیموکریٹ پارٹی کے مسلم امیدوار زہران ممدانی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرمپ کی بھرپور مہم اور مخالفت کے باوجود ممدانی نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔
الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ’’ووٹروں کے مطابق ریپبلکن کی شکست کی دو وجوہات ہیں — پہلی یہ کہ میں بیلٹ پر موجود نہیں تھا، اور دوسری وجہ ملک میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن ہے۔‘‘
ادھر آزاد امیدوار اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو نے بھی شکست تسلیم کرتے ہوئے زہران ممدانی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نیویارک کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور زہران کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی حالیہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی فتوحات پر مبارکباد دی اور زہران ممدانی سمیت کامیاب امیدواروں کی تعریف کی۔
زہران ممدانی کی جیت نے امریکی سیاست میں ایک نیا موڑ پیدا کردیا ہے، کیونکہ وہ نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بن گئے ہیں جنہوں نے انصاف، مساوات، اور انسانی حقوق کے ایجنڈے پر عوامی حمایت حاصل کی۔