امریکہ ممکنہ طور پریکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرسکتا ہے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
تل ابیب(اوصاف نیوز)ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ممکنہ طور پریکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرسکتا ہے اور اسرائیل امریکی آپشن پر غور کررہا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی خبر رساں ادارے ’وائے نیٹ‘ کے معروف صحافی رونین برگمین نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے موجودہ اور سابق سینئر حکام نے بتایا ہے کہ امریکا ایران میں یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کا آپشن زیرِ غور لا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی موقف نے اختیار کیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کا بچنا یا تباہ ہونا اب ’اتنا اہم نہیں‘، کیونکہ جب تک اسرائیل اور امریکا کو ایران پر فضائی برتری حاصل ہے، وہ کسی بھی وقت ایران کے یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کرنے یا میزائل داغنے کی صورت میں حملہ کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ اگر امریکا یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرتا ہے اور ایران اس کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو اسرائیل اور امریکا ایران کی اہم تنصیبات یا توانائی کے انفراسٹرکچر پر مشترکہ حملے کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ایران اس جنگ بندی کی پاسداری کرتا ہے تو ایران اسے اپنی فتح کے طور پر پیش کرے گا کہ اس نے امریکا اور اسرائیل کو جھکنے پر مجبور کردیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دوسری جانب، امریکا اور اسرائیل یہ مؤقف اختیار کریں گے کہ انہوں نے ایران کے جوہری خطرے کا خاتمہ کر دیا ہے، اس طرح یہ آپشن دونوں فریقین کے لیے کشمکش سے نکلنے کا موقع فراہم کر سکتا ہے، اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ تھا امریکا نے ایران میں فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر ’انتہائی کامیاب حملہ‘ مکمل کر لیا ہے۔
اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فردو نیوکلیئر سائٹ ہمارا مرکزی ہدف تھا اور اس پر مکمل بمباری کی گئی ہے اور یہ پلانٹ تباہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب، ایران نے امریکی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جواب کے لیے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔
ایران کا اسرائیل پر ایک اور بڑا شدید حملہ، 24 اسرائیلی ہلاک، ہر طرف چیخ وپکار،یہودی بھاگنے لگے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا اعلان ایران اس اور اس
پڑھیں:
ائیر ایران کی پہلی پرواز کل کوئٹہ پہنچ جائیگی، علی رضا رجائی
اپنے ویڈیو پیغام میں قائمقام قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی قوانین کے پابند ہیں۔ متعلقہ حکام کی منظوری پر زائرین کو ویزہ فراہم کر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کے مسائل حل کرنیکی کوشش کر رہے ہیں۔ ائیر ایران کی پہلی پرواز کل کوئٹہ پہنچ جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قائمقام قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہا ہے کہ زائرین کرام کے لئے ائیر ایران کی پہلی پرواز کھل پہنچ جائے گی۔ زائرین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستانی قوانین کے پابند ہیں، متعلقہ حکام کی منظوری پر فوری ویزہ جاری کر دیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں امور خارجہ کے اسسٹنٹ پروٹوکول افسر سے میری بات ہوئی اور ان کو ایرانی پروازوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس کا افتتاح 7 اگست کو ہے۔ یہ پرواز کل کوئٹہ آئے گی، جس کے بعد زائرین کو خدمات مہیا کی جا سکتی ہیں اور زائرین کو بھی اس حوالے سے مسئلہ نہیں ہوگا۔ ہمارے قونصل خانے نے گورنر ہاؤس سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کیا ہے کہ اگر زائرین بائی روڈ سفر نہیں کر سکتے تو پھر وہ پروازوں پر سفر کر سکتے ہیں۔ اگر اس حوالے سے ہمیں کوئی سرکاری نوٹ ملتا ہے تو ہم زائرین کی مدد ضرور کریں گے۔ ان کا ویزہ جاری کرنا ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی حکومت کے قوانین کا خیال رکھتے اور عزت کرتے ہوئے عمل کریں گے۔ ہمارا رویہ تعاون کی بنیاد پر ہوگا۔ کچھ ایسی باتیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جو درست نہیں تھی۔ ہمارے حکام اور یہاں کے حکام کی نظر سے ہی ہم عمل کریں گے، ہمیں جو ہدایات ملیں گی، ہم اسی پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے زائرین کے جتنے نام ہیں، وہ متعلقہ حکام کو بھیج دی ہے اور ان کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔ کچھ سیکٹرز ایسے ہیں جن کی کوشش تھی کہ ان باتوں کا غلط فائدہ اٹھایا جائے اور وہ اپنے مفادات کی تلاش میں تھے۔ حالانکہ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم دوستانہ تعامل اور پروٹوکول کی بنیاد پر عمل کریں گے۔ ہمیں یہی امید ہے کہ آپ زیارات جا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران ائیر کی پہلی پرواز کامیاب ہوجاتا ہے تو اس سے بڑی پروازیں رکھ سکتے ہیں، تاکہ زائرین کو لے جانے پر فوری طور پر کام ہو سکے اور زائرین کو اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ ولایت حسین جعفری سے ہمارا رابطہ ہے۔ ہم نے زائرین کی فہرست بھی مہیا کیں، اور ان سے درخواست کی کہ متعلقہ حکام سے منظوری لیں۔ ہم منظوری کا ہی انتظار کر رہے ہیں۔ جیسے ہی ہمیں سرکاری نوٹ مل جاتا ہے تو ویزہ جاری کرنے میں ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔