چیس فیڈریشن آف پاکستان میں سینئر نائب صدر کے عہدے کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے چیس فیڈریشن آف پاکستان میں سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ترجمان پی ایس بی کے مطابق یہ انتخابی عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 2022 کے آئین، قومی اسپورٹس پالیسی 2005، اسپورٹس الیکشن ریگولیشنز 2024 اور چیس فیڈریشن آف پاکستان کے اپنے آئین کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔
پی ایس بی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 جون 2025 تک صوبائی ایسوسی ایشنز، وابستہ ادارے اور متعلقہ تنظیمیں اپنے ووٹرز اور امیدواروں کی نامزدگیاں الیکشن کمیشن کو جمع کروا سکیں گی۔
27 جون کو جمع شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد عبوری ووٹر لسٹ اور امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ اس پر اعتراضات جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی ہے، جبکہ 2 جولائی کو ان اعتراضات پر فیصلے کے بعد حتمی ووٹر لسٹ اور امیدواروں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق انتخابی عمل کا اہم ترین مرحلہ پولنگ 7 جولائی 2025 کو صبح 11 بجے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کے فوراً بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام کاغذات، ووٹر لسٹیں اور اعتراضات براہ راست “الیکشن کمیشن، پاکستان اسپورٹس بورڈ، اسلام آباد” کے پتے پر جمع کروائے جائیں۔
الیکشن کمیشن کی سربراہی وسیم ماجد ملک کر رہے ہیں، جبکہ بابر سہیل اور ذوہیب حسن گوندل بطور ممبران خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور آئینی دائرہ کار میں مکمل کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان اسپورٹس بورڈ الیکشن کمیشن کے مطابق
پڑھیں:
اسلام آباد سے تاجر لاپتہ،تاجر برادری کابازیابی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی
معروف تاجر رہنما حاجی ظفر 17 ستمبر کی شام اپنے دفتر سے نکلنے کے بعداب تک لاپتہ ہیں اور تاحال ان کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔
حاجی ظفرکےاہل خانہ کے مطابق شام ساڑھے چار بجے دفتر سے نکلے اور کچھ ہی دیر بعد ان کا موبائل فون بند ہو گیا جب کہ ان کی موٹر سائیکل بھی جی نائن مرکز سے غائب ہے۔
واقعے کو تین روز گزر چکے ہیں تاہم پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس پر تاجر برادری نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک تاجر کا دن دہاڑے یوں لاپتہ ہونا سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ تاجر رہنما کاشف چوہدری نے واقعے کو اغوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ حاجی ظفر کی گمشدگی کے پیچھے کسی بااثر ہاتھ کی سرپرستی محسوس ہوتی ہے۔
حاجی ظفر کو فوری طور پر بازیاب کر کے قوم کو سچ بتایا جائے۔ تاجر قیادت نے حکومت اور پولیس کو 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حاجی ظفر بازیاب نہ ہوئے تو اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ کشمیر ہائی وے بند کی جائے گی اور وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔