Jang News:
2025-09-21@18:11:29 GMT

پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت

فوٹو: اسکرین گریب/جیو

سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دیا جائے۔ ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

پاکستانی مندوب کا کہنا ہے کہ امن کی اپیلوں کو نظر انداز کیا گیا، پاکستان کے نائب وزیراعظم خطے میں امن کے لیے سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یو این چارٹر کے مطابق اصولی موقف اپنایا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اقوام متحدہ، پاکستان نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

نیویارک:

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان نہ صرف غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، بلکہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

عالمی سطح پر غزہ میں جاری خونریزی اور انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ روزانہ درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، معصوم بچے بھوک سے دم توڑ رہے ہیں، اور اسپتال بھی اسرائیلی بمباری سے محفوظ نہیں رہے۔

عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو ناقابلِ برداشت اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر عالمی ضمیر اب بھی خاموش رہا تو تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر فورم پر ان کی آواز بنے گا، ہماری منزل واضح ہے ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

یہ خطاب اس وقت سامنے آیا جب پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے ایک اہم قرارداد پیش کی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا۔

قرارداد میں اسرائیل سے غزہ میں انسانی امداد کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

پاکستانی مندوب نے ویٹو کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ضمیر اب جاگنا ہوگا، کیوں کہ ہر لمحہ غزہ میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل: ایران پر عائد پابندیوں میں رعایت برقرار رکھنے کی قرارداد مسترد
  • سلامتی کونسل نے پابندیاں بحال کیں تو جوہری معاہدہ ختم ہوگا، ایران کا انتباہ
  • پابندیاں بحال ہونے پر ایران نے جوہری معائنے کا معاہدہ ختم کرنے کا انتباہ
  • سلامتی کونسل :ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد کر دی
  • سلامتی کونسل: کیا ایران پر آج دوبارہ پابندی لگا دی جائے گی؟
  • سلامتی کونسل میں غزہ کی قرارداد پرامریکی ویٹو تاریک لمحہ ہے، پاکستان
  • امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا انتہائی تاریک لمحہ ہے،سلامتی کونسل کی ہر ناکامی اس کی ساکھ کو مجروح کرتی ہے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد
  • پاکستانی مستقل مندوب نے افغان سرزمین سے دراندازی، حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے
  • اقوام متحدہ، پاکستان نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا