سٹی42: لاہور میں محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

 ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے شہر کے مختلف سیکٹرز کا سرپرائز دورہ کیا جہاں گلبرگ، فیروزپور روڈ، قذافی اسٹیڈیم اور ایم ایم عالم روڈ پر ٹیموں کی چیکنگ کی گئی۔15 کی کالز اور ریسپانس ٹائم کا جائزہ لیا گیا۔
ڈویژنل سپروائزری افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت، مشکوک افراد و موٹر سائیکلوں کی ای پولیس ایپ سے تصدیق کی ہدایت، کرائم ایریاز میں پٹرولنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے، شہر میں امن و امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔

یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے

ڈولفن ٹیموں سے ای پولیس ایپ پر مشکوک افراد کی چیکنگ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے۔ مشکوک موٹر سائیکلوں، افرادپر کڑی نظر رکھیں، کرائم ایریاز پر پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار