Jasarat News:
2025-09-23@16:03:28 GMT

ملزم نے اعتراف کرلیا، ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو کیوں قتل کیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں گرفتار ملزم عمر حیات عرف کاکا نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے بیان دیا کہ ثناء یوسف کی جانب سے ملاقات سے انکار پر اُس نے یہ قدم اٹھایا۔ اس نے بتایا کہ وہ ان سے پہلی بار ملنے آیا تھا، سارا دن انتظار کیا لیکن ملاقات نہ ہوئی۔ اس دوران وہ ان کی سالگرہ کے لیے تحفہ بھی لایا تھا، جو ثناء یوسف نے لینے سے انکار کر دیا۔

ملزم کا مزید کہنا تھا کہ 2 جون کو ثناء یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا، مگر اس روز بھی ملاقات نہ ہوئی۔ اس پر وہ غصے میں آیا اور ثناء یوسف کو ان کے گھر جا کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

یاد رہے کہ واقعہ 2 جون کو پیش آیا تھا جس کے بعد ملزم فیصل آباد فرار ہوگیا تھا، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر لیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ثناء یوسف

پڑھیں:

ایف آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جسے سہراب گوٹھ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو غیر ملکی کرنسی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جن میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 8 ہزار سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم، 7 ہزار انڈونیشین روپیہ، ایک ہزار یمنی ریال، 318 عمانی ریال اور 305 چائنیز یوآن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن، 63 ملزمان گرفتار

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ کرنسی میں 1,74,610 افغانی، یورو، عراقی دینار، ترک لیرا اور 40 لاکھ ایرانی ریال بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم سے 15 لاکھ پاکستانی روپے اور 5 موبائل فونز بھی قبضے میں لیے گئے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکا۔ ملزم سے مزید ریکارڈ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف آئی اے کراچی کرنسی ایکسچینج

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، تجارت، تعلیم، دفاع اور ماحولیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
  • ایف آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • لاہور میں خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ گرفتار
  • موٹروے پولیس کی کارروائی، حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • حیدرآباد:مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش کودھرلیا، 2ساتھی فرار
  • کینٹ ریلوے اسٹیشن پر جعلی شناخت استعمال کرنے والا شخص گرفتار
  • شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک زیادتی کرنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار
  • کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل، ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم
  • کوئٹہ، بدعنوانی کے الزام میں محکمہ خوراک کے دو افسران گرفتار