ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم عمر حیات کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔
پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔ ملزم عمر حیات کے وکلا کی جانب سے عدالت میں والدین سے ملاقات نہ کروانے کا شکوہ کیا گیا۔
وکیل صفائی نے کہا کہ کیس کی میڈیا پر ہائپ بنی ہوئی ہے، والدین سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ عدالت نے کہا کہ اب ملزم جوڈیشل ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم عمر حیات نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو اسلام آباد میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزم کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ملزم عمر حیات
پڑھیں:
اسلام آبادہائیکورٹ، لاپتہ شہری عبداللہ عمر بازیابی کیس میں نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )اسلام آبادہائیکورٹ نے لاپتہ شہری عبداللہ عمر بازیابی کیس میں نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی اورمتاثرہ فیملی کو 50لاکھ کا چیک دینے کیلئے 15جولائی تک مہلت دیدی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اگر متاثرہ فیملی کو چیک نہ دیا گیا تو وفاقی حکومت کے فنڈ منجمد کردوں گا.(جاری ہے)
اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عبداللہ عمر بازیابی کیس میں چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی عدم تعیناتی اور متاثرہ فیملی کو 50لاکھ نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری کی بازیابی و توہین عدالت کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب وکیل خالد محمود عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی 2ہفتے تک ہو جائے گی. جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اگر متاثرہ فیملی کو چیک نہ دیا گیا تو وفاقی حکومت کے فنڈ منجمد کردوں گا عدالت نے حکومت کو نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی کیلئے 15جولائی تک مہلت دیدی،عدالت نے متاثرہ فیملی کو 50لاکھ کا چیک دو ہفتوں میں جاری کرنے کی آخری مہلت دیتے ہوئے مساعت ملتوی کردی .