آزادی مارچ پر درج مقدمہ، اسد قیصر کو عدالت سے بڑا ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسد قیصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تھانہ آئی 9 کے مقدمہ سے اسد قیصر کو بری کرتے ہوئے تھانہ مارگلہ کے مقدمے پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو تھانہ آئی 9 کے مقدمہ سے بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم نے 2 مقدمات کی سماعت کی۔ اسد قیصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تھانہ آئی 9 کے مقدمہ سے اسد قیصر کو بری کرتے ہوئے تھانہ مارگلہ کے مقدمے پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کے 2 مقدمات تھانہ مارگلہ اور آئی 9 میں درج ہیں۔ دوسری جانب، ڈسٹرکٹ بار نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے منگل کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکا کی جانب سے حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، ایران اپنی جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ ایران پر حملے اقوام متحدہ کے اصولوں کے خلاف ورزی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسرائیل کی وجہ سے بین الاقوامی امن اور استحکام کو شدید خطرہ ہے، اقوام متحدہ مداخلت کرے اور تنازعات کا پرامن حل نکالے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ایرانی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑی ہے، ایران سے یکجہتی کیلئے ڈسٹرکٹ بار 24 جون منگل کو ہڑتال کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسد قیصر کو
پڑھیں:
فیض آباد احتجاج کیس، علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم نہ ہو سکا
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج عدالت نمبر 2 نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عامر کیانی، و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے۔ کیس کی اگلی سماعت پر گواہان پر جرح اور مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی نااہلی کے خلاف فیض آباد کے مقام پر احتجاج کرنے کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم نہ ہو سکا۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج عدالت نمبر 2 ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عامر کیانی، و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے۔
عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ کیس میں سینیٹر فیصل جاوید خان، سابق ڈپٹی سپیکر واثق قیوم و دیگر پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، تاحال استغاثہ کے 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوئے ہیں، کیس کی اگلی سماعت پر گواہان پر جرح اور مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔