متحدہ عرب امارات کی ائیر سپیس خالی ہونا شروع، درجنوں پروازیں متبادل روٹس پر منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز

ابو ظہبی (سب نیوز)ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود بند کردی۔
ایران کی جانب سے قطر پر حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی ائیر اسپیس خالی ہونا شروع ہوگئیں جس کے بعد درجن بھر پروازیں متبادل روٹس پر منتقل کردی گئیں۔متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود سے کمرشل جہازوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، دبئی اور ابوظہبی ائیرپورٹ کی پروازیں مختلف ممالک کو منتقل ہو رہی ہیں۔
فلائٹ ریڈار کی جانب سے جاری تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں موجود کئی پروازیں واپس مڑ گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،قطر کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،قطر کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت ایران کا امریکی اڈوں پر حملہ، امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردی ایران، اسرائیل کشیدگی، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی آپریشن فتح کا اعلان ،ایران کے عراق ، قطر اور شام میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماوں کے سامنے زمین پر ناک رگڑ دی سی ڈی اے تحصیلدار کے ایریاز تبدیل ، مرزا سعید اور اظہر محمود کے پاس کون کونسے زون ہونگے ، دستاویز سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کی

پڑھیں:

امریکہ پر انحصار کی قیمت

اسلام ٹائمز: اگر ایران اس طرح کے چند اور بڑے میزائیلوں کے حملے کرتا ہے تو اسرائیل اپنے جدید میزائیلوں کے ذخیرے کو ختم کر دے گا۔ ”جنسا“ کی رپورٹ کے نتائج کے مطابق ایسے میں جب کہ ایرانی میزائیلوں کو روکنے والے ساٹھ فیصد انٹر سیپٹر میزائیل THAAD تھے، ایرانی میزائیلوں کے ”ہٹ ریٹ“ میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات تھاڈ کے خلاف ایرانی نظام کے فعال ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی

بعض اطلاعات کے مطابق اسرائیل ایران سے کسی نئے معرکے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسرائیل جس نے اب تک امریکہ پر مکمل انحصار کیا ہے، کیا وہ وعدہء صادق ٣ کے تجربے کے بعد امریکی دفاعی نظام پر اعتماد کرکے ایران سے خلاف پھر کوئی محاذ آرائی شروع کر سکتا ہے؟ یہ ایک اہم سوال ہے۔ ایران نے جس طرح گزشتہ جنگ میں امریکہ کے افسانوی طرز کے دفاعی سسٹم ”THAAD“ کے پرخچے اڑائے ہیں، اس کا نظارہ اسے تمام دنیا نے اپنی آنکھوں سے براہ راست دیکھا ہے۔ اسرائیلی اخبار HARRETZ ہاریٹز کے ایک تجزیے کے مطابق حالیہ جنگ میں تقریباً 100 تھاڈ میزائیل استعمال کیے گئے تھے۔ لیکن امریکی میڈیا جیسے CNN کی بعد میں آنے والی رپورٹس کے مطابق ان کی تعداد کم سے کم 150 بتائی گئی ہے جو اس پروڈیکٹ کی تیاری کے آغاز سے لے کر اب تک امریکہ کے تیار کردہ میزائیلوں کا چوتھائی حصہ ہے۔ بارہ دنوں میں امریکی دفاعی صلاحیت میں اس قدر کمی کچھ اور ہی منظر دکھا رہی ہے۔

مذکورہ تخمینوں کے مطابق اس جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی مداخلت کے اخراجات کم از کم 1.5 بلین ڈالر تھے۔ البتہ یہ واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی افواج کے خدشات محض مالیاتی تناظر میں نہیں تھے۔ بلکہ ان کے لیے اس پیچیدہ نظام کی شکست اور میزائیلوں کی پیداوار کی محدود شرح بھی باعث تشویش ہے۔ ”امریکی میزائیل ڈیفنس ایجنسی“  کے باضابطہ اعلان کے مطابق 2025ء میں صرف 12 تھاڈ میزائیل تیار کیے گئے اور 2026ء تک زیادہ سے زیادہ محض 37 میزائیل تیار کیے جانے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار جو صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں لیے باعث تشویش ہیں، صرف اسرائیل اور امریکہ کے ذرائع ابلاغ کے شائع کردہ ہیں جو یقیناً ایک پرامید نظریہ یا امریکی حکام کی مہیا کردہ معلومات پر مبنی ہیں۔

اگر ان اعداد و شمار کو بھی حتمی سمجھ لیا جائے تب بھی زمینی حقائق یہ کہتے ہیں کہ اگر جنگ مزید ایک ہفتہ اور جاری رہتی تو اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا ہوتا۔ ”جیوش انسٹیٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی ان امریکہ“ (JINSA) میں فارن پالیسی کے نائب صدر ”ایری سیکورل“، حالیہ جنگ کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ کے ایک تازہ تجزیے میں لکھتے ہیں کہ امریکہ کو اب ایسے انٹرسیپٹرز کی دوبارہ فراہمی کا چیلنج درپیش ہے ، جن میں سے ہر ایک کی قیمت تقریباً 12.7 ملین ڈالر ہے۔ اندازوں کے مطابق امریکہ کو 2024ء میں صرف گیارہ تھاڈ میزائیل ملے اور سال کے آخر تک مزید 12 میزائیل ملنے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ 2026ء کے مالی سال کے اختتام تک 25 سے 37 کے درمیان مزید میزائیلوں کی  سپلائی کر دی جائے گی۔

دریں اثناء امریکی فوجی اداروں کو خبروں اور معلومات فراہم کرنے والے معروف ”سٹارز اینڈ سٹرپس میگزین“ کے مطابق، پیداوار کی اس شرح پر ، امریکی فوج کے تھاڈ کے ذخیرے کو دوبارہ بھرنے میں آٹھ سال تک لگ سکتے ہیں۔ خاص طور پر ایسے میں جب کہ امریکہ نے بعض دوسرے ممالک کے ساتھ بھی تھاڈ سسٹم  فراہم کرنے کے معاہدے کیے ہوئے ہیں۔ جن میں سعودی عرب کو 7 تھاڈ سسٹم بھیجنے کے لئے پندرہ بلین ڈالر اور اس کے علاوہ 360 بلین ڈالر کا دفاعی معاہدہ شامل ہے۔ ”وال سٹریٹ جرنل“ کے مطابق صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران مقبوضہ علاقوں پر ایران کے برسائے گئے میزائلوں کی لہر نے امریکہ کے انٹرسیپٹر میزائیلوں کے ذخیرے میں پیدا ہونے والے خلاء کو بے نقاب کر دیا ہے۔

اگر ایران اس طرح کے چند اور بڑے میزائیلوں کے حملے کرتا ہے تو اسرائیل اپنے جدید میزائیلوں کے ذخیرے کو ختم کر دے گا۔ ”جنسا“  کی رپورٹ کے نتائج کے مطابق ایسے میں جب کہ ایرانی میزائیلوں کو روکنے والے ساٹھ فیصد انٹر سیپٹر میزائیل THAAD تھے، ایرانی میزائیلوں کے ”ہٹ ریٹ“ میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات تھاڈ کے خلاف ایرانی نظام کے فعال ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی مسلح افواج کے پاس صیہونی حکومت کے مختلف مراکز، حتا کہ امریکی کے بعض مراکز کو بھی تباہ کرنے کے ایسے وسائل موجود ہیں جن کی رونمائی ایران نے ابھی تک نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران کے ایٹمی پروگرام پر پابندیوں کے لیے اقوام متحدہ کو خط
  • سعودی عرب سمیت 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
  • امریکہ پر انحصار کی قیمت
  • دبئی میں پاکستان میڈیکل سینٹر کی توسیع کا اعلان
  • سی ڈی اے کی جانب سے مساجد شہید کرنے کے خلاف احتجاج،، مدنی مسجد کی جگہ نمازی اکٹھے ہونا شروع ہوگئے ،، ویڈیوز سب نیوز پر
  • ایران کے جوہری سائنس دان خفیہ مقامات پر منتقل، اسرائیل کی نئی ہٹ لسٹ تیار
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی
  • ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں
  • سرکاری حج اسکیم: درخواستوں کا دوسرا مرحلہ شروع، ہزاروں نشستیں اب بھی خالی
  • ایران کا پاکستان کیلئے براہ راست پراوزیں شروع کرنے کا اعلان