لاہور، قرآن و اہلبیتؑ اکیڈمی کا ایران کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
مقررین کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا دوست اور پڑوسی ملک ہے، ہم ایران پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پوری امت ایران کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کبھی ایران کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، امریکہ ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ اس جنگ کا فریق بن گیا ہے، اب اسرائیل کیساتھ ساتھ اسے بھی ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قرآن واہلبیتؑ اکیڈمی لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے امریکہ و اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل سمیت باطل قوتوں کے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے ایران کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرے کی قیادت خانم سکینہ مہدوی نے کی جبکہ خانم ہما تقوی سمیت دیگر بھی شریک ہوئیں۔ مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے وطن عزیز پاکستان کی پاک فوج کی حق کیساتھ حمایت پر سلام اور خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی جرات کی تو ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ایران اور اسرائیل کی نہیں بلکہ یہ کفر اور اسلام کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام ملتِ اسلام کے عظیم قائد رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور ایران کیساتھ ہیں۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مسلمان پرامن امت ہیں،تاہم اگر کوئی ان پر جنگ مسلط کرے گا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایران پاکستان کا دوست اور پڑوسی ملک ہے، ہم ایران پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پوری امت ایران کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کبھی ایران کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، امریکہ ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ اس جنگ کا فریق بن گیا ہے، اب اسرائیل کیساتھ ساتھ اسے بھی ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ اسرائیل کی ایران پر
پڑھیں:
7 جنگیں رکوا چکا، اسرائیل ایران جنگ بھی رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ
قبل ازیں امریکی صدر نے افغانستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشتگردی کارروائیوں پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ انہوں نے تجارت سے پاک بھارت جنگ روکی۔ ورجینا میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 7 جنگیں رکوا چکا ہوں۔ اسرائیل ایران جنگ بھی رکوائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک اب بھی روس سے تیل خرید رہے ہیں، مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے سے امریکا کو فائدہ ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آٹزم سے متعلق اہم اعلان پیر کے روز کیا جائے گا۔ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشتگردی کارروائیوں پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔