اسلام آباد:

جماعت اسلامی نے امریکہ کی طرف سے ایران پرہونے والی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں کل (پیر کو) یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران پر امریکا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب واشنگٹن کھل کر سامنے آگیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف مسلم امہ کومتحد ہوناہوگا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ پیر کو پور ے ملک میں امریکہ مردہ آباد نعرے کے تحت احتجاج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے یہ جنگ فوری طورپر بند نہ کی تو آنے والے دنوں میں ملک گیر احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائے گا۔

دریں اثنا اسلام آباد میں یوتھ ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب میں حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کل ٹرمپ نے بیان دیا کہ ہم دو ہفتے انتظار کریں گے پھر کوئی ایکشن لیں گے مگر ٹرمپ نے پہلے ہی دن اپنے وعدے کو توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اخلاقی طور پر کسی بھی چیز کو خاطر میں نہیں لا رہا صرف طاقت سے بات کر رہا ہے، امریکہ کا زوال شروع ہو چکا، دنیا بھر کے با ضمیر انسانوں کا ظالموں کے خلاف اتحاد ہونا چاہیے، پچھلے پونے دو برس سے اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان جماعت اسلامی کے خلاف

پڑھیں:

جشن آزادی کی آمد: باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد

پاکستان میں کسی بھی خوشی کے موقع پر اس کے جشن منانے کا انداز اس قدر شدید ہوتا ہے کہ لوگ کسی قسم کی حدود و قیود کا خیال نہیں رکھتے اور وہ جشن لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بن جاتا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، لیکن اس بار اسلام آباد میں کسی قسم کے باجوں، شرارت یا بدتہذیبی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔یوم آزادی 14 اگست سے قبل اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں باجوں کی فروخت اور ان کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔ڈی سی کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ اسلام آباد میں لگائے جانے والے تمام سٹالز سے باجوں کو ضبط کیا جائے، تمام افسران فی الفور فیلڈ میں نکلیں اور باجوں کی فروخت کے خلاف کارروائیاں یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ باجوں کے خلاف کارروائیاں یوم آزادی تک روزانہ کی بنیاد پر کی جائیں جس علاقے کے سٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر اس کا ذمہ دار ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران امریکہ-پاکستان کی شراکت داری کے بارے میں کتنا فکرمند ہے؟
  • جشن آزادی کی آمد: باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد
  • ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد کا منصورہ کا دورہ ، امیر جماعت اسلامی سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں
  • بھارت اور اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم قابلِ مذمت ہیں، مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ثنااللہ سہرانی
  • 5اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 16 مرد و خواتین کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
  • بڑھتی  مہنگائی:جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں، مثبت استعمال کیا جائے: حافظ نعیم 
  • جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے یوم حقوق کشمیر و فلسطین بھرپور جذبے کے ساتھ منایا
  • جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا سہارا لے کر مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے: حافظ نعیم