ایران نے جہاد فی سبیل للہ کے مفہوم کو عملی جامہ پہنایا‘شہنشاہ نقوی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤںنے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں اہلیان کراچی نے ہزاروں کی تعداد میںشر کت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایران نے جہاد فی سبیل للہ کے مفہوم کو عملی جامہ پہنایا۔ دشمن آسمان سے بات کر رہا تھا تو ایران نے اس کو خلاء سے جواب دیا۔ دنیا سمجھ رہی تھی سپر پاور امریکا واسرئیل ہیں۔ ایران نے ثابت کیا سپر پاور خود اعتمادی اور توکل اللہ ہے۔ ایران نے عالم اسلام کو حوصلہ دیا ہے مسلم امہ کو مسلم حکمرانوں کو ایک رہنمائی فراہم کی ہے اور ہمت بنائی ہے کہ آئندہ اسلام دشمن طاقتیں اب مدتوں سوچیں گی کہ کسی مسلمان کو اذیت پہنچانے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوموں کا خون رنگ لا رہا ہے۔ آج عالم اسلام میں اتحاد کے نقارے بج رہے ہیں۔ اسرائیل کے خلاف ایران کے تباہ کن حملوں نے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ آج کی مردہ باد اسرائیل ریلی اتحاد اسلامی کا مظہر ہوگی۔ اسرائیل کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی سبق مل گیا کہ جب بات اسلامی سرحدوں کی حفاظت کی آ جائے تو یہ ملت اپنے سارے اختلافات بھلا کر ایک ہو جاتی ہے ریلی سے علامہ ناظر عباس تقوی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہا ہے مسلمان ممالک پر بلا جواز حملے کر رہا ہے جس کے نتیجے میں پورے عالم اسلام میں ایک پریشان کن صورتحال اور غم و غصہ پایا جاتا ہے فلسطین کے بعد لبنان کو نشانہ بنانا پھر یمن اور اب ایران جیسی خود مختار ریاست پر بلا جواز بمباری کرنا یہ اسرائیل کے جرائم میں شامل ہے جو عالمی قوانین کے منافی ہے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عالم اسلام ایران نے
پڑھیں:
ٹنڈو محمد خان :واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی ریلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین(سی بی اے) آپریشن ڈویژن حیسکو ٹنڈومحمدخان کی جانب سے واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف گرڈ اسٹیشن سے سجاول چوک تک ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا یونین کے ورکروں نے وفاقی حکومت کی نجکاری پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اداروں کی نجکاری کر کے انہیں تباہ و برباد نہ کرے وفاقی وزیر بجلی و توانائی ایس لغاری کا اعترافی بیان موجود ہے کہ ہم نیبجلی کی تقسیم کار کمپینوں سے معاہدے ختم کر کے کھربوں روپے کی بچت کی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک یونین کا موقف بالکل حقائق پر مبنی اور درست ہے حکومت نے ماضی میں نجکاری کے جتنے بھی معاہدے کئے ہیں وہ ادارے تباہ و برباد ہو گئے ہیں اس لئے ہم واپڈا کو کسی بھی قیمت پر نجکاری کے حوالے نہیں ہونے دیں گے ، وفاقی حکومت اداروں کی نجکاری کے نام پر قومی اداروں کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ واپڈا جیسے مستحکم اور منافع بخش ادارے کو نجی ہاتھوں میں دینا ملک و عوام دونوں کے مفاد کے خلاف ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے واپڈا کی نجکاری کے منصوبے واپس نہ لیے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا ۔