ایرانی ایٹمی تنصیبات ہر حملہ، سعودی عرب نے خلیجی فضا تابکاری سے محفوظ قرار دیدی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سعودی عرب کی نیوکلیئر اینڈ ریڈیالوجیکل ریگولیٹری کمیشن نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد خلیجی خطے یا سعودی عرب میں کسی قسم کی تابکار اثرات کی موجودگی نہیں پائی گئی۔
کمیشن نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ “ایکس” پر جاری بیان میں واضح کیا کہ امریکی کارروائی کے باوجود مملکت اور عرب خلیجی ممالک کے ماحول میں کوئی تابکار اثرات ریکارڈ نہیں کیے گئے۔
اسی حوالے سے کویت کی نیشنل گارڈ نے بھی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے فضائی اور بحری حدود میں ریڈی ایشن کی سطح معمول کے مطابق ہے اور صورت حال بالکل معمول کے مطابق ہے۔ یہ اعلان کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا (KUNA) کے ذریعے کیا گیا۔
ادھر مصر کی نیوکلیئر اور ریڈیالوجیکل ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی اتوار کو تصدیق کی کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی اور تبدیلی کی جو جوہری تنصیبات نشانہ بنائی گئی ہیں، ان سے مصر کو کوئی براہ راست اثر نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ امریکا نے اتوار کے دن ایران کے تین اہم جوہری مراکز پر حملے کیے جن میں زیرِ زمین یورینیم افزودگی کا مرکز ’فردو‘ بھی شامل تھا۔ یہ حملے کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد کیے گئے جب یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ آیا امریکا اسرائیل کی جاری بمباری مہم میں براہ راست شامل ہوگا یا نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات مزید بلندیوں تک لے جانے کیلئے پُرعزم ہیں: ایرانی سفیر
---فائل فوٹوپاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیر مقدم نے ایرانی صدر کے وفد کی پُر خلوص میزبانی پر حکومتِ پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کا دورہ تاریخی اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی جانب سے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال قابلِ تحسین ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی دلچسپی اور شرکت نے ایرانی صدر کے دورے کو یادگار بنایا، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور وزارتِ خارجہ کے پیشہ ورانہ انتظامات قابل ستائش ہیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ لاہور میں نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے پُرتپاک استقبال اور خیرمقدم پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں، ریاض پیرزادہ، خواجہ آصف، جام کمال کی پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ علیم خان، رضا حیات اور عطاء تارڑ کی پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں، پاک ایران قیادت کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم خوش آئند ہے، اس ہدف کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُرعزم ہیں، ایرانی صدر کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔