ریپ اور دہشتگردی، امریکا کی بھارت کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
امریکا نے بھارت کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو بھارت کے متعدد علاقوں میں سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے ٹریول ایڈوازری جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پرتشدد جرائم اور دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں۔
نئی ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں جرائم کے تیزی سے بڑھتے واقعات میں سے ایک ریپ ہے۔
نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق دہشتگرد سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ مراکز، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور سرکاری سہولیات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
امریکی حکومت نے اپنے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ دہشتگردی اور بے امنی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے سفر سے گریز کریں۔ بھارت کے چند وسطی اور مشرقی علاقوں میں بھی سفر سے گریز کیا جائے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارت کے
پڑھیں:
پی پی وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا، اسٹیفن کھوکھر
لیاری تیسر ٹاؤن یونین کونسل 10 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسٹیفن کھوکھر نے کہا ہے کہ پی پی کی قیادت کے وژن کی روشنی میں عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوسی 10 لیاری تیسر ٹاؤن کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ وائس چیئرمین کے امیدوار اسٹیفن کھوکھر کے حق میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن منارٹیز ونگ کے صدر مشتاق مٹو کے ہمراہ اسٹیفن کھوکھر کے انتخابی کیمپ میں ایک پرجوش کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔
آزاد امیدوار بشیر نے اسٹیفن کھوکھر کے حق میں دستبرداری کا اعلان بھی کردیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ محلہ کمیٹی کے صدر نے بھی باضابطہ طور پر اسٹیفن کھوکھر کی حمایت کا اعلان بھی کردیا۔
شرکاء نے اسٹیفن کھوکھر کو ایک باصلاحیت اور عوام دوست امیدوار قرار دیتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی کامیابی علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی ضمانت ہوگی۔
اسٹیفن کھوکھر نے تمام حمایتیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔