جنگ کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں،ایرانی سفیر رضا امیری مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پر صہیونی اور امریکی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،صہیونی ریاست دراصل خطے میں امریکی اڈہ ہے،صہیونی حکومت نے این پی ٹی کا رکن نہ ہونے کے باوجود این پی ٹی کے رکن ملک ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کو بنیاد بنا کر حملہ کیا، آئی اے ای اے نے پندرہ بار ہمارے ایٹمی پروگرام کو پرامن قراردیا ، ایران پر ناجائز صہیونی ریاست اور امریکی حملے فلسطین اور غزہ میں نسل کش حکومت کے خلاف واضح موقف رکھنے کی وجہ سے کئے گئے، ٹرمپ کو نوبل انعام دیا جانا باعث تعجب ہوگا ،ٹرمپ نے دو ریاستی حل پر بھی صہیونی حکومت کی حمایت کی ایسے شخص کو نوبل انعام کیسے دیا جا سکتا ہے،ایران میں رجیم چینج ہر امریکی صدر کی خواہش رہی ہے مگر انکا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، یہ جنگ صرف ایران کے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے خلاف ہے ہم کامیاب ہونگے

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ان خیالات کا اظہارامریکا کی طرف سے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،رضا امیری مقدم کا مزید کہنا تھا کہ ایران کیایٹمی پروگرام پرمذاکرات جاری تھے کہ ناجائز صہیونی حکومت نے ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کو بنیاد بنا کر حملہ کیا اور ایران کے کمانڈر سمیت نامور ایٹمی سائنسدانوں کو شہید کر دیا جسکا جواب ایران نے اپنے تیار کردہ میزائلوں سے دیا ، صہیونی حکومت دس دن بھی ایرنی میزائلوں کا سامنا نہ کر سکی،ایرانی ایٹمی پروگرام کو آئی اے ای اے نے پندرہ بار پرامن قرار دیا ہے،ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے یہ جنگ پورے خطے میں پھیلانے کی کوشش ہے، امریکہ اور اسرائیل اس جنگ کے ذریعے پورے عالم اسلام کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، ایران امریکہ کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جواب دیگا اور صہیونی ریاست کی مدد پر ایران دنیا بھر میں امریکیوں کو نشانہ بنائیگا،ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے جن میں جس میں بجلی پیدا کرناو غیرہ شامل ہے،ہمیں پاکستان سمیت امت مسلمہ کی مکمل حمایت حاصل ہے جو کہ قابل اطمینان ہے،پاکستان نے صہیونی ضارحیت کے شروع میں ہی اسکی مذمت کی تھی جبکہ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی نہ صرف اسکی بھرپور مذمت کی بلکہ ایران کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیاجس پر پاکستانی حکومت اور تمام سیاسی قیادت کے مشکور ہیں،ابھی جنگ جاری ہے دیکھنا ہوگا کہ امریکی مفادات کو کیسے اور کہاں ضرب لگائی جا سکتی ہے، ہم اپنے پر امن ایٹمی پروگرام کو جاری رکھیں گے

ایک سوال کے جواب مین رجا مایری مقدم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے کانگریس کی ایڈوائس کو بھی مدنظر نہیں رکھا، ٹرمپ کو نوبل انعام دیا جانا باعث تعجب ہوگا کیونکہ دو ریاستی حل پر بھی ٹرمپ نے صہیونی حکومت کی حمایت کی ایسیشخص کو نوبل انعام کیسے دیا جا سکتا ہے،صہیونی حکومت نے غزہ میںساٹھ ہزار بچوں کو شہید کیا اور کہا کہ یہ علاقہ چھوڑ دو،سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور ڈونلڈٹرمپ کی ملاقات کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیر نے اسے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات سے معمور کیا اور اس پر کسی قسم کی بات کرنے سے گریز کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ برکس کے اتحادیوں نے صہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے،انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ یہ جنگ صرف ایران کے خلاف نہیں بلکہ عالم اسلام کے خلاف ہے ،اس جنگ میں ایران ضرورکامیاب ہوگا، اس جنگ کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، تاہم ہماری کوشش ہے کہ امت مسلمہ کو اس جنگ سے بچایا جائے،اپنی قیادت کی رہنمائی اور افواج کی مدد سے اس جنگ کو لمبے عرصے تک لڑنے کیلئے تیار ہیں،ابھی تک کسی ملک سے ہتھیاروں کی فراہمی کی درخواست نہیں کی،روس نے تمام ہونے والے اجلاسوں میں ایران کی مکمل حمیت کی ہے امد ہے کہ وہ یہ حمایت آئندہ بھی جاری رکھے گا،ایرانی کے ایٹمی کمیشن امریکی حملوں کے بعد تحقیقات کر رہا ہے تاکہ ایرانی عوام کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچایا جا سکے،ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران میں جاسوسی کرنے والے افراد سے ڈرون اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ہونے والوں میں ایرانی بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، سی پیک میں شمولیت کا خیر مقدم پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، سی پیک میں شمولیت کا خیر مقدم امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، مسعود خان ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دیدی آبنائے ہرمز بند کرنا ایران کی ایک اور بھیانک غلطی ہوگی، مارکو روبیو خطے کی موجودہ صورتحال، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا حملہ کرنیوالے امریکی طیارے کہاں ہیں ، پتہ لگا لیا ، پاسداران انقلاب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عالم اسلام کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم امریکہ اور اسرائیل ایٹمی پروگرام کو کو نوبل انعام صہیونی حکومت جنگ کے ذریعے کہنا تھا کہ میں ایران ایران کے کہ ایران ایران کی کے خلاف دیا جا

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران