امریکا کے ایران کے خلاف آپریشن ’مڈنائٹ ہیمر‘ کی تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ایران کے خلاف امریکا کے بڑے پیمانے پر جوابی حملے کی نئی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں، جن میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کے لیے 125 سے زیادہ طیارے، اسٹیلتھ بی-2 بمبار اور زیرِ آب آبدوزوں سے داغے گئے ٹوما ہاک میزائل استعمال کیے۔
واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس حملے کے آپریشن کو ’مڈنائٹ ہیمر‘ کا کوڈ نام دیا گیا تھا، جس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، تہران نے حملہ کیا تو سخت جواب دیں گے، امریکا
امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اس پیچیدہ حملے میں سات B-2 اسپِرٹ بمبار طیاروں نے حصہ لیا، جنہوں نے ایران میں مخصوص اہداف پر رات 2 بجے 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم برسائے۔
جنرل کین کے مطابق یہ طیارے امریکا کے وائٹ مین ایئر فورس بیس (میسوری) سے روانہ ہوئے اور 18 گھنٹے کی طویل پرواز کے بعد ایران کے اوپر پہنچے، اس دوران بحراوقیانوس کے دونوں کناروں پر موجود کئی ٹینکر طیاروں نے فضائی ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
حکام کے مطابق طیاروں کو امریکی لڑاکا طیاروں کی مکمل فضائی حفاظت حاصل تھی، اور حملے کے دوران کسی بھی ایرانی فائر یا مزاحمت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
جنرل کین نے مزید بتایا کہ بمباری سے کچھ دیر قبل امریکی آبدوزوں نے ایران کے مختلف علاقوں میں اہداف پر دو درجن سے زیادہ ٹوم ہاک کروز میزائل فائر کیے، جنہوں نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ بھی موجود تھے، جنہوں نے پینٹاگون میں اپنی تعیناتی کے بعد پہلی باضابطہ پریس بریفنگ دی۔ انہوں نے اس کارروائی کو درست اور فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے ایرانی جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ یہ ایک محتاط اور منصوبہ بند کارروائی تھی جو امریکی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری تھی۔
یہ بھی پڑھیں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر، ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری ایران اسرائیل کشیدگی میں یہ حملہ ایک اہم موڑ تصور کیا جا رہا ہے، جس کے بعد خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور عالمی توانائی منڈیوں میں بے چینی میں اضافہ ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا امریکی جنرل امریکی وزیر دفاع ایران کے خلاف آپریشن تفصیلات مڈنائٹ ہیمر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی جنرل امریکی وزیر دفاع ایران کے خلاف ا پریشن تفصیلات مڈنائٹ ہیمر وی نیوز ایران کے نے ایران
پڑھیں:
سہراب گوٹھ میں منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔
سہراب گوٹھ اور افغان کیمپ میں منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی، اس دوران ایک خاتون منشیات فروش سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس، آئس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی، تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب محمود آباد چنیسر گوٹھ میں بھی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔