جماعت اسلامی کا وفد “مردہ باد اسرائیل ریلی” میں شریک، امریکا دہشت گرد قرار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد نے مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام نکالی گئی “مردہ باد اسرائیل ریلی” میں شرکت کی، وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی شامل تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر حملہ ایک بار پھر اس حقیقت کو آشکار کرتا ہے کہ امریکا دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جو ہمیشہ سے دہشت گردی کی پشت پناہی کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ دراصل پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، جس کا مقصد مسلم دنیا کو کمزور کرنا اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے، اب وقت آ چکا ہے کہ امت مسلمہ باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سازشوں کو ناکام بنائے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ امریکا کی شکست مقدر بن چکی ہے جبکہ فتح کا راستہ مظلوم مسلمانوں کے لیے کھلا ہے، 7 اکتوبر 2023 سے آج تک غزہ کے عوام نے بے مثال استقامت اور ایمان کا مظاہرہ کیا ہے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ ایک طرف حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے عظیم قربانیاں دی ہیں، جبکہ دوسری طرف اسرائیل مغربی طاقتوں کی سرپرستی میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، لیکن اہل غزہ نے ثابت کر دیا کہ وہ بیدار اور پرعزم قوم ہیں۔
ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت نے فلسطینیوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی یکجہتی کا واضح اظہار کیا، اور اسرائیل و امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کہا کہ
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔