درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی جب کہ ملزمہ اس سے قبل بھی 2 مرتبہ چوری کے مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے۔ 

درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی، گرفتار ملزمہ نے انکشاف کیا کہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں آناجانا شروع کیا۔ وہاں سے آئس اورکوکین کا نشہ کرنے لگی اورمنشیات کی سپلائی کا کام بھی شروع کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ اس سے قبل بھی 2 مرتبہ چوری کے مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے۔

گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش کچھ نام لیے ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

درخشاں پولیس نےانٹیلی جنس بنیاد پرڈیفنس فیز5چھبیس اسٹریٹ خیابان بدرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ بابرہ عرف بیبو بلوچ دخترمحمد رانجھا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آئس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروش ملزمہ کا نام اسپیشل برانچ کی بی کیٹیگری کی فہرست میں شامل ہے اور وہ ٹک ٹاکر ہے۔

ملزمہ کے مطابق وہ ماڈلنگ بھی کر چکی ہے اور اس سے قبل پولیس کے ہاتھوں گرفتاربھی ہوچکی ہے۔

گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر25/454 منشیات ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

گرفتار ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن رپورٹ بھی سامنے آگئی۔ انٹیروگیشن رپورٹ میں ملزمہ نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ اس کی پیدائش گلشن اقبال کی ہے اوراس نے انٹرتک تعلیم حاصل کی ہوئی ہے۔

ملزمہ نے بتایا کہ 2007 میں اس نے ماڈلنگ شروع کی۔ والد نے والدہ کوطلاق دے دی تھی اوروالدہ نے2017 میں دوسری شادی کرلی تھی جبکہ 2020 میں والد کا انتقال ہوگیا تھا۔

والدہ کے دوسرے شوہرسے دوبچے تھے جن سے آئے روزجھگڑا ہونے پرمسلم کمرشل میں فلیٹ لے لیا اوروہیں شفٹ ہوگئی اورماڈلنگ کا کام کرتی رہی۔

ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پرٹک ٹاک پربھی ویڈیوزبنانا شروع کی اورمشہورہوگئی۔ اس دوران میں نے پارٹیوں میں آنا جانا شروع کردیا۔ جہاں میں آئس اورکوکین کا نشہ کرنے لگی اور ڈیفنس میں منشیات کی سپلائی کا کام بھی شروع کیا اور اس کام کے لیے بھی سوشل میڈیا کا سہارالیا۔

ملزمہ نے بتایا کہ وہ چوری بھی کیا کرتی تھی اوردرخشاں اورساحل تھانے کی پولیس کے ہاتھوں 2مرتبہ گرفتاربھی ہوچکی ہے۔

ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں اوردیگرذرائع سے رابطہ کرکے نوجوان نسل میں آئس اوردیگرمنشیات کی سپلائی کرتی ہے۔

ایس ایچ اودرخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش اپنے کچھ ساتھیوں کے نام لیے ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے اور امید ہے پولیس ملزمہ کے ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمہ نے بتایا کہ میں گرفتار کے مطابق ملزمہ کے شروع کی ٹک ٹاکر ہے اور

پڑھیں:

کراچی: چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد

کراچی کے علاقے کورنگی میں سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی مشترکہ کارروائی کے دوران چینی اور چاول کے 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد کیے گئے۔

 کارروائی کے دوران ایک غیر رجسٹرڈ گودام سے 4000 چینی اور 9000 چاول کے تھیلے برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق گودام محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا۔ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز زاہد حسین شر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سندھ حکومت کی ہدایات پر مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور کسی کو بھی عوامی مفاد کے خلاف ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیورو آف سپلائی اشیائے خوردونوش کی مناسب فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے اور گوداموں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف نے 44 کلو منشیات برآمد کر لی، 2 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، چینی اور چاول کے ہزاروں تھیلے برآمد
  • کراچی میں صوبائی حکومت کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، چینی اور چاول کے 13 ہزار تھیلے برآمد
  • کراچی: چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، 13 ہزار سے زائد تھیلے برآمد
  • پی ٹی آئی احتجاج، گرفتاریاں شروع، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی گرفتار 
  • کراچی، لیاری میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، ملزم گرفتار
  • کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 افراد شہید، 3 زخمی
  • کراچی: پہلوان گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • بچوں کو گود لینے کے بہانے امریکا اسمگلنگ، ایف آئی اے نے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کر لیا
  • راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں مزید انکشافات