راولپنڈی:

چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتہ کروانے کے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست گینگ ارکان میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

گینگ ارکان رشتہ کروانے کے بہانے شہریوں کو ملاقات کے لیے بلاتے، پھر زبردستی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے اور رقم کا مطالبہ کرتے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو بلیک میل کر کے لوٹنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہریوں کو

پڑھیں:

کراچی، لیاری میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، ملزم گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر واقع کوئلہ گودام گلی نمبر 7 میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بختاور کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بختاور کو اس کے شوہر نواب نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواب کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ سات بچوں کی ماں تھی، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر فون پر بات کرنے کے معاملے پر طیش میں آ کر بیوی کو گولی مار دی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں 5 اگست کو بلا اجازت احتجاج کرنے پر 10 مقدمات درج
  • موت کے بعد بھی سکون نہ ملا، سدھو موسے والے کے مجسمے پر بھی فائرنگ
  • پاکستان: پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی یکم ستمبر سے ملک بدری
  • کراچی، لیاری میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، ملزم گرفتار
  • بچوں کو گود لینے کے بہانے امریکا اسمگلنگ، ایف آئی اے نے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کر لیا
  • 5 فٹ لمبا آبی چھپکلی نما جانور 2 ریاستوں کو چکمہ دینے کے بعد گرفتار
  • ایبٹ آباد: میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار
  • پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، کارکنوں کیخلاف کریک ڈاون، 150 سے زائد گرفتار
  • راولپنڈی: جرگہ کے حکم پر سدرہ عرب کے قتل میں بڑی پیش رفت، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • کراچی: حوالہ و ہنڈی میں ملوث گینگ کے دو رکن گرفتار، کروڑوں روپے کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد