دوسرے ملکوں کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن کا انعام حاصل کرنے کا مستحق ہوسکتا ہے؟ مفتی تقی عثمانی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس حوالے سے پیغام لکھا کہ امریکا کا ایران پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہونے کے علاوہ ان کے پچھلے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ دوسرے ملکوں کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن کا انعام حاصل کرنے کا مستحق ہوسکتاہے؟
واضح رہے کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
روس سے کاروبار کرنے والا ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ری پبلکن رہنما روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کی قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ کاروبار کرنے والا ہر ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔