جعفریہ آرگنائزیشن کا ایران پر اسرائیلی حملے و آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکیوں کیخلاف احتجاج، ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
اسلام ٹائمز: احتجاجی اجتماع میں مفتی تنویر الحق تھانوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر تقوی، علامہ اظہر مشہدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مفتی اہتمام الحق تھانوی، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صابر ابومریم، پروفیسر منوج چوہان، پاسٹر امانیول مسیح، مولانا وجاہت تھانوی، مولانا اشرف علی منتظری، مفتی محمد علی، فراز فخری، مولانا چانڈیو، ریاض الحسن، حسن رضا سہیل، آغا دانش حیدر، مولانا علی سجاد عابدی، ایس ایم نقی و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
امریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ایران پر حملے اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں کے خلاف جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مفتی تنویر الحق تھانوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر تقوی، علامہ اظہر مشہدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مفتی اہتمام الحق تھانوی، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صابر ابومریم، پروفیسر منوج چوہان، پاسٹر امانیول مسیح، مولانا وجاہت تھانوی، مولانا اشرف علی منتظری، مفتی محمد علی، فراز فخری، مولانا چانڈیو، ریاض الحسن، حسن رضا سہیل، آغا دانش حیدر، مولانا علی سجاد عابدی، ایس ایم نقی، سمیت بلاتفریق مذہب و مسلک، سماجی، مذہبی و سیاسی، سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہم پاکستانی آرمی چیف اور حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں ایران سے دوستی کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل بین الاقامی دستور کو روندتے ہوئے انسانیت کا قتل کر رہا ہے، وہ بہت سے ممالک کی عوام کو لاکھوں کی تعداد میں قتل کرکے پورے پورے ملمالک کو کھنڈرات میں تبدیل کر چکا ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
مقررین نے کہا کہ اسرائیل ہو یا امریکا، یا یورپی یونین سب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ہم مسلمان ہیں اور کسی بھی مسلمان کو تکلیف پہنچے تو ہمیں بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایران اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں، ہم ایران پر جنگ مسلط ہونے کو پاکستان پر جنگ مسلط ہونے کے مترادف سمجھتے ہیں، اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عملی طور پر اسلام و انسانیت کا دفاع کرتے ہوئے عالمی طاقتوں، امریکا و اسرائیل کو واشگاف پیغام دیا ہے کہ اسرائیل جہاں بھی قتل و غارت کرے گا، ہم اس کے خلاف مکمل طور پر کھڑے ہونگے، لہٰذا اس صورتحال میں ہمارا خاموش رہنا اسلام اور انسانیت سے غداری کے مترادف ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اسلام و انسانی کا سرمایہ ہیں، اور تمام مسلمان رنگ و نسل، مسلک و ملت سے بالاتر ہو کر اپنے محبوب قائد کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر رہبر انقلاب اسلامی کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکا ردعمل بہت سخت ہوگا اور عالمی طاقتوں کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، جو کہ عالمی امن کو متاثر کر سکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو متحد ہو کر روکا جائے۔ احتجاجی اجتماع کے بعد شرکاء نے فوارہ چوک تک ریلی نکالی، جبکہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مقررین نے کہا کہ الحق تھانوی کہ اسرائیل خامنہ ای
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی کے حملے تیز، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے خطرناک حملے قابو میں نہ آ سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق اس وقت شہر کے مختلف اسپتالوں میں 31 مریض زیرِ علاج ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔
ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق رواں سال 2025 میں اب تک 21 ہزار 440 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جن میں سے مجموعی طور پر 1409 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر جواد کے مطابق وبا پر قابو پانے کے لیے شہر بھر میں ویکٹر سرویلنس ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 1361 ٹیموں نے اب تک 62 لاکھ 73 ہزار 989 گھروں کی چیکنگ مکمل کی ہے، جن میں سے 2 لاکھ 4 ہزار 641 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ رواں سال مجموعی طور پر 17 لاکھ 94 ہزار 718 مقامات کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 2 لاکھ 32 ہزار 874 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ اب تک 4764 ایف آئی آرز درج، 1923 مقامات سیل اور 3657 چالان کیے جا چکے ہیں جب کہ 11 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی کا کہنا ہے کہ تمام ادارے متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں، گلیوں اور چھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
دوسری جانب شہری حلقوں میں تشویش بڑھ رہی ہے کہ سخت اقدامات کے باوجود ڈینگی کیسز کی تعداد میں کمی نہیں آرہی، جس سے عوامی سطح پر آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت واضح ہو گئی ہے۔