آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ ہے، علامہ سبطین سبزواری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ایس یو سی پاکستان کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے ہی پاوں پر کلہاڑی مار لی ہے، اس حملے میں ایران کا کوئی نقصان نہیں ہوا،لیکن امریکہ ایران کو اشتعال دلانے میں کامیاب رہا ، اب ایران کا ردعمل قابل دید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کا وجود خطرے میں ڈال دیا ہے، اب امید کی جا سکتی ہے کہ ناجائزریاست کا مشرق وسطیٰ سے مکمل صفایا ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔شیعہ علما ء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش کرنا بہت بڑا بلنڈر اور 26 کروڑ عوام کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے، فارم 47 کی پیداوار حکومت واضح کر رہی ہے کہ عوام کی منتخب کردہ حکومت نہیں۔علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ ہے، ماضی کی عالمی سفارتی غلطیاں نوشتہ دیوار ہیں۔انہوں نے ایران کی خالی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے ہی پاوں پر کلہاڑی مار لی ہے، اس حملے میں ایران کا کوئی نقصان نہیں ہوا،لیکن امریکہ ایران کو اشتعال دلانے میں کامیاب رہا ، اب ایران کا ردعمل قابل دید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کا وجود خطرے میں ڈال دیا ہے، اب امید کی جا سکتی ہے کہ ناجائزریاست کا مشرق وسطیٰ سے مکمل صفایا ہوجائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران کا
پڑھیں:
ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
منامہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمانی اور بحرینی وزرائے خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ اسلام ٹائمز۔ بحرینی وزیرِ خارجہ نے منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور امریکہ کو جوہری معاملے کے حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے چاہییں۔ بحرین کے وزیرِ خارجہ نے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ اجلاس میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ بحرینی خبر ایجنسی کے مطابق عبداللطیف بن راشد الزیانی نے خلیج فارس کی سلامتی کے عنوان سے منعقد ہونیوالے اکیسویں منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاملے کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے ذریعے حل کیا جائے، مذاکرات جو علاقائی خدشات کے ازالے کے مقصد سے انجام پائیں۔ عُمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے بھی منامہ ڈائیلاگ فورم میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں۔