اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تواسی زبان میں جواب ملے گا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن بدتمیزی کرےگی تو بدتمیزی سے جواب ملے گا۔پنجاب اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ بجٹ پر بات کرنے کا موقع ملا، تعلیم
کے لیے 800ارب سے زیادہ رکھے گئے ہیں، ایک سال میں بانوے لاکھ لوگوں نے کلینک ان وہیل سے استفادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دور میں نئے اسپتال بنے ہیں، مریم نواز نے مافیا گروپ کو ختم کیا جو گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے تھے،انہوں نے کہا تھا وہ سب کی سی ایم ہیں۔انہوں نے سید علی حیدر گیلانی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کارڈ ایک بھائی نے کل یہاں کھیلا، ایک پارٹی جس نے سو دن میں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا تھا آج وہ بھی ہم سے صوبے کا پوچھتے ہیں۔انہوں کا کہنا تھا کہ ایک وہ جماعت جو ساری زندگی اقتدار کے ایوانوں میں رہے وہ بھی ہمیں جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ہم سے پوچھتے ہیں، جنوبی پنجاب میں تونسہ کے لیے کھچی کینال مظفر گڑھ میں شرمپ فارمنگ شروع کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
9 مئی مقدمات: علیمہ، عظمیٰ خان، اعظم سواتی کی ضمانتوں میں توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نو مئی کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے ملزمان اعظم خان سواتی، علیمہ خان، عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔
عدالت میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، اعظم خان سواتی نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ
پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس بھی عدالت پیش ہوئے۔