20 شاہراہوں پر چنگ چی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے، محمود حامد‘ نجیب ایوبی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250622-08-7
کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کراچی کے صدر محمود حامد اور جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نجیب ایوبی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی چنگ چی رکشہ کے کاروبار سے وابستہ افراد کو بے روزگار نہیں ہونے دے گی اور ان پر جاری مظالم پر بھرپور احتجاج کرے گی، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، حکومت نے سرکاری ریڈ اورپنک الیکٹرک بسوں کا کرایہ 50 روپے سے 120 روپے کردیا ہے ایسے موقع پر چنگ چی رکشوں کو 20 شاہراہوں پر بند کر دینا اور ان پر 50 اور 40 ہزار روپے کے چالان، ایف آئی آر اور گرفتاریاں انتہائی قابل مذمت ہیں جس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔وہ آل اورنگی چنگ چی رکشہ اینڈ سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد سے ادارہ نور حق میں بات چیت کر رہے تھے۔ جس نے ایسوسی ایشن کے صدر عمران زیدی اور جنرل سیکرٹری عدنان حسین شاہ کی قیادت میں جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے جماعت اسلامی کی قیادت کو پیر 23 جون کو کراچی پریس کلب پر ہونے والی’’بھوک ہڑتال‘‘ کے حوالے سے بھی آگاہ کیااور کہا کہ ہمیں فاقہ کشی اور ظلم سے نجات دلائی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی عبدالرحمن فدا بھی موجود تھے، عبدالرحمن فدا نے کہا کہ ریڈ بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر کے اور 20 روٹ پر چنگ چی رکشوں کو بند کر کے حکومت ساڑھے 3 کروڑ شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر رہی ہے جس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی چنگ چی
پڑھیں:
ہمارا مقابلہ شیطان اور اس کے نظام سے ہے‘ پروفیسر ابراہیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنوں (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ شیطان انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے، ہمارا مقابلہ شیطان اور اس کے نظام سے ہے، نبی مہربانؐ اللہ کی شریعت لے کر آئے اور اس کے لیے جدوجہد کی، یہ شریعت قیامت تک کے لیے ہے، ہم بھی اسی شریعت کے نفاذ کے لیے کوشاں ہیں، جماعت اسلامی اسی مقصد کے لیے نومبر میں لاہور میں اجتماع ِ عام منعقد کر رہی ہے، جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کا مقصد شیطانی و طاغوتی قوتوں کے مقابلے کے لیے تیاری کرنا ہے، جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام تاریخی اور عظیم الشان ہوگا، ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ خیبر پختونخوا جنوبی سے بھی ہزاروں افراد پر مشتمل قافلے لاہور کی طرف عازمِ سفر ہوں گے،اجتماع سے دنیا کو بتائیں گے اسلام کا نظام صرف مسلمانوں کے لیے نہیں پوری انسانیت کے لیے نافع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ ڈویژن اور بنوں ڈویژن میں شامل اضلاع کے ذمے داران کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک اور نائب امیر حاجی اختر علی شاہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اضلاع کو اجتماعِ عام کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اہداف تقسیم کیے گئے۔