امریکہ نے ایران جنگ کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
امریکہ نے ایران جنگ کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا۔وفاقی دارالحکومت میں یوتھ ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا سب سے بڑی دہشت گرد ریاست اسرائیل کوسپورٹ کرتا ہے،حماس نے مزاحمت کوزندہ کیا ہے، حماس نے مسلم حکمرانوں کوآئینہ دکھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے میڈیا سیل کو کامیاب ایونٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس ایونٹ میں خواتین کی بڑی تعداد میں نمائندگی قابل فخر چیز ہے، پوری دنیا میں جو صورتحال ہے اس پر بات کیے بغیر یہ سمٹ مکمل نہیں ہو سکتا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے آج ایران پر حملہ کر دیا ہے کل ٹرمپ نے بیان دیا کہ ہم دو ہفتے انتظار کریں گے، پھر کوئی ایکشن لیں گے ٹرمپ نے پہلے ہی دن اپنے وعدے کو توڑ دیا، امریکہ اخلاقی طور پر کسی بھی چیز کو خاطر میں نہیں لا رہا صرف طاقت سے بات کر رہا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ امریکہ کا زوال شروع ہو چکا ہے، دنیا بھر کے با ضمیر انسانوں کا ظالموں کے خلاف اتحاد ہونا چاہیے، پچھلے پونے دو سالوں سے اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، اسرائیل بدترین طریقے سے دہشت گردی کررہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پرحملہ کیا، الحمدللہ،پوری ایرانی قوم اسرائیل کیخلاف متحد ہے، نوجوان حق اورسچ کی بنیادوں پرچلنے والی تحریکوں کا حصہ بن جائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحرم الحرام، پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعیناتی،موبائل فونز کی نگرانی کا فیصلہ محرم الحرام، پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعیناتی،موبائل فونز کی نگرانی کا فیصلہ پاک بھارت جنگ بندی، بھارتی سیاستدان، میڈیا امریکی صدر ٹرمپ کی کردار کشی کرنے لگے خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، اسحاق ڈار آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپی یونین، جاپان نے ایرانی جوہری صلاحیت کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیدیا ایران کو غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر ایران کی جوہری سائٹس پر حملے جنگی جرائم ہیں، مشاہد حسین سیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان امریکہ نے نے ایران توڑ دیا
پڑھیں:
گورنرسردارسلیم حیدرکا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) گورنر سردار سلیم حیدر نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کر دیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام پیپلزپارٹی کو صوبے میں اکثریت دلوائیں، پیپلزپارٹی الگ صوبہ نہ بنائے تو جماعت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔(جاری ہے)
سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ محرومیوں کا شکار ہیں، الگ صوبے کے قیام کے علاوہ محرومیوں کا ازالہ نہیں ہو سکتا، پنجاب کے وسائل صرف لاہور میں استعمال ہو رہے ہیں۔