Juraat:
2025-08-07@16:27:58 GMT

امریکی جارحیت ،جماعت اسلامی کا آج یوم احتجاج کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

امریکی جارحیت ،جماعت اسلامی کا آج یوم احتجاج کا اعلان

 

ایران پر حملے سے امریکا ،اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب کھل کر سامنے آگیا
پور ے ملک میں امریکہ مردہ آباد نعرے کے تحت احتجاج کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی نے امریکہ کی طرف سے ایران پرہونے والی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں آج (پیر کو) یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران پر امریکا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب واشنگٹن کھل کر سامنے آگیا ہے ۔اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے ۔ امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف مسلم امہ کومتحد ہوناہوگا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ پیر کو پور ے ملک میں امریکہ مردہ آباد نعرے کے تحت احتجاج کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے یہ جنگ فوری طورپر بند نہ کی تو آنے والے دنوں میں ملک گیر احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائے گا۔دریں اثنا اسلام آباد میں یوتھ ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب میں حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کل ٹرمپ نے بیان دیا کہ ہم دو ہفتے انتظار کریں گے پھر کوئی ایکشن لیں گے مگر ٹرمپ نے پہلے ہی دن اپنے وعدے کو توڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اخلاقی طور پر کسی بھی چیز کو خاطر میں نہیں لا رہا صرف طاقت سے بات کر رہا ہے ، امریکہ کا زوال شروع ہو چکا، دنیا بھر کے با ضمیر انسانوں کا ظالموں کے خلاف اتحاد ہونا چاہیے ، پچھلے پونے دو برس سے اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

ملتان، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام زائرین کے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج

 مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کی زیارات کے لیے پاکستان سے جانے والے زمینی راستوں کی بندش بارے مسلسل مذاکرات کے باوجود حکومت وقت ہمارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ، یوٹیلٹی بلز میں اضافہ تو برداشت کریں گے، لیکن مذہبی ازادی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔  اسلام ٹائمز، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے زیر اہتمام ایران، عراق کی زمینی راستوں کی بندش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے صدر مجاہد عباس صدیقی، ضلعی نائب صدر صابر حسین خان بلوچ، ترجمان جنوبی پنجاب بشارت عباس قریشی نے کی جبکہ احتجاجی مظاہرے میں شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے نائب صدر سید سجاد علی نقوی، مشتاق حسین، وسیم عباس، الطاف حسین، علی ہاشم، شہزاد مہدی، شاہد عباس، فرحان علی، عمران عباس، غلام عباس ودیگر نے شرکت کی۔ مظاہر ے کے موقع پر شرکاء نے ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا، حق کا سیدھا راستہ کربلا کربلا کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کی زیارات کے لیے پاکستان سے جانے والے زمینی راستوں کی بندش بارے مسلسل مذاکرات کے باوجود حکومت وقت ہمارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، یوٹیلٹی بلز میں اضافہ تو برداشت کریں گے لیکن مذہبی ازادی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ایران اور عراق کی زیارات کے لیے جانے والے لاکھوں زائرین پر زمینی راستوں پر حکومتی پابندی شرمناک فعل ہے، ہم شہدائے کربلا کی زیارات کے لیے اپنے بچوں کی قربانیاں تک دے سکتے ہیں تو ہر راستے سے گزر بھی سکتے ہیں لیکن ہم پرامن شہری ہیں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے یہ صرف مکتب تشیع کا مسئلہ نہیں بلکہ ہر اس مکتب فکر کا مسئلہ ہے جو اہل بیت اطہار سے عشق کرتا ہے، اگر حکومت نے سنجیدگی سے ہمارا جائز مطالبہ جو ہمارا ائینی حق ہے وہ آئینی حق چھیننے کی کوشش کی تو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور دیگر قائدین کی کال پر راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
  • ایران امریکہ-پاکستان کی شراکت داری کے بارے میں کتنا فکرمند ہے؟
  • ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد کا منصورہ کا دورہ ، امیر جماعت اسلامی سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں
  • بھارت اور اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم قابلِ مذمت ہیں، مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ثنااللہ سہرانی
  • ملتان، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام زائرین کے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج
  • بڑھتی  مہنگائی:جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں، مثبت استعمال کیا جائے: حافظ نعیم 
  • جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے یوم حقوق کشمیر و فلسطین بھرپور جذبے کے ساتھ منایا
  • جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا سہارا لے کر مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے: حافظ نعیم